6

اگر آپ کا بھی ہر کام ہوتے ہوتے رہ جاتا ہے تو اپنی ہتھیلی پر موجود۔۔۔ ماہرعلم نجوم نے انتہائی دلچسپ انکشاف کردیا

اسلام آباد۔۔۔کیا آپ کو اکثر ایسے حالات سے واسطہ پڑتا ہے کہ جب آپ بہتری کی توقع کررہے ہوتے ہیں تو کچھ برا ہوجاتا ہے؟ کیا آپ محسوس کرتے ہیں کہ اپنے ساتھیوں کی نسبت آپ کی راہ میں مشکلات کچھ زیادہ ہی ہیں؟ کیا آپ کو اکثر محسوس ہوتا ہے کہ مصائب نے گویا آپ کو اپنا ہدف بنارکھا ہے؟یہ بات تو درست ہے کہ زندگی کٹھن ہے اور ہمیں زندگی

کے اسباب کے حصول کیلئے بہت محنت کرنا پڑتی ہے لیکن کچھ لوگوں کیلئے محض زندہ رہنے کے اسباب مہیا کرنا ہی جوئے شیر لانے کے مترادف بن جاتا ہے۔ علم دست شناسی کے ماہرین کہتے ہیں کہ ہماری زندگی کس قدر کٹھن ہوگی، دراصل یہ ہمارے ہاتھ کی لکیروں میں تحریر ہوتا ہے۔ آپ کی زندگی کتنی کٹھن ہے اور کامیابی کے حصول میں رکاوٹیں کس قدر ہیں، اس کے بارے میں جاننا چاہیں تو ایک نظر اپنے ہاتھ کے انگوٹھے پر نظر ڈال لیجئے۔ اگر اس پر لکیریں ایک جال کی صورت میں نظر آتی ہیں تو یہ اس بات کی علامت ہیں کہ آپ کو زندگی میں نسبتاً زیادہ کٹھن حالات کا سامنا ہوگا۔مشکلات کا اشارہ دینے والی دوسری اہم لکیرزندگی کی لکیرہے۔جن لوگوں کی زندگی کی لکیر بار بار ٹوٹتی نظر آتی ہے ان کے لئے بھی حالات دوسروں کی نسبت بہت زیادہ مشکل ہوتے ہیں۔ ابتدائی ایام سے ہی انہیں محسوس ہونا شروع ہوجاتا ہے کہ وہ جتنی محنت

کرتے ہیں اس کے مطابق انہیں نتائج نہیں ملتے اور عموماً درمیانی عمر تک ان کے ساتھ یہی ماجرا رہتا ہے۔ اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ کامیابی انہیں کبھی بھی نہیں مل سکتی۔ یہ اپنی محنت جاری رکھیں تو عموماً درمیانی عمر کے بعد انہیں بھی بڑی کامیابیاں ملنا شرو ع ہوجاتی ہیں۔ زندگی کی مشکلات اور رکاوٹوں کا اشارہ دینے والی ایک اور لکیر قسمت کی لکیر ہے۔ اگر آپ کی قسمت کی لکیر دو حصوں میں بٹی ہوئی ہے، جو آگے جاکر دوبارہ مل جاتے ہیں، تو اس کا مطلب یہی ہے کہ آپ کو زندگی میں سخت مشقت کی ضرورت ہوگی، خصوصاً درمیانی عمر میں۔ عموماً ان لوگوں کی عمر کا ابتدائی حصہ قدرے آسان ہوتا ہے جبکہ درمیانی عمر کے بعد کا حصہ بھی آسان ہوتاہے، بس درمیان والے حصے میں ہی مشکلات زیادہ ہوتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں