6

پاکستانی بائولرز نے آخری اوورز میں کمال کردکھایا۔ سری لنکا کے کتنے کھلاڑی آئوٹ کردیئے؟ خبرآگئی

ملک میں 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی رونقیں بحال ہوگئیں ،سری لنکا نے پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر 5وکٹوں پر 202رنز بنالیے ہیں ۔ راولپنڈی میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔اوپنرز کاروناتنے اور فر نینڈو نے پاکستانی با…لرز کا اعتماد سے سامنا کیا اور کھانے کے وقفے پر اپنی ٹیم کا سکور بغیر کسی وکٹ کے89رنز تک پہنچا

دیا،کارونارتنے57اورفرنینڈو26رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں ۔کھیل کے دوسرے سیشن میں پاکستانی بولرز نے وکٹوں کے حصول کا سلسلہ شروع کیا اور 96 کے مجموعی سکور پر شاہین شاہ نے 59 رنز بنانےوالے سری لنکن کپتان دیمتھ کرونارتنے کو پویلین کی راہ دکھائی۔ مہمان ٹیم کا سکور جب 109 رنز ہوا تو نسیم شاہ نے 40 رنز بنانےوالے اوشادہ فرنانڈو کو میدان بدر کیا۔ان کے بعد آنےوالے مینڈس بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اورعثمان شنواری نے انہیں 10 کے انفرادی سکور پر پویلین بھیج کر اپنی پہلی ٹیسٹ وکٹ حاصل کی۔سری لنکا کی گرنےوالی چوتھی وکٹ دنیش چندیمل کی تھی ،وہ 2 رنز بنا کر عباس کی گیند پر بولڈ ہوئے۔میتھیوز اور ڈی سلوا نے پانچویں وکٹ کے لیے62رنز جوڑے جس کے بعد میتھیوز31رنز بنا کر نسیم شاہ کی دوسری وکٹ بنے ،سری لنکا کا سکور 202رنز پر پہنچا تو امپائر ز نے خراب روشنی کے باعث کھیل ختم کرنے کا اعلان کردیا،ڈی سلوا38اورڈکویلا11رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔اس سے قبل ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سری لنکن کپتان دمتھ کرونارتنے نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی ہے اس لیے بیٹنگ کافیصلہ کیا،سری لنکن کپتان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی ان کنڈیشز میں کھیلنے کے عادی ہیں۔ٹاس کے موقع پر گفتگو میں پاکستانی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے بتایا کہ

ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی پر خوشی ہے،انہوں نے بتایا کہ آج کے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کی جانب سے عابد علی اور عثمان شنواری نے ٹیسٹ کیریئر کا ڈیبیو کیا ہے، ساتھ ہی انہوں نے یاسر شاہ کو ٹیم سے باہر کرنے کے فیصلے کو مشکل قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں