6

چین کی خاتون کھلاڑی نے ویٹ لفٹنگ میں عالمی ریکارڈ بنادیا، کتنے کلو وزن اٹھالیا؟ حیرت انگیز خبر

چینی خاتون ویٹ لفٹر ڈینگ وائی نے ویٹ لفٹنگ ورلڈ کپ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔چینی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام چین کے شہر تیانجن میں جاری آئی ڈبلیو ایف ورلڈ کپ میں خواتین کے 64 کلوگرام کیٹیگری مقابلے میں ڈینگ وائی

نے 117 کلوگرام وزن اٹھا کر نہ صرف دیگر کھلاڑیوں سے برتری حاصل کی بلکہ 116 کلو گرام اٹھانے کا سابقہ عالمی ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ اس طرح انہوں نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈینگ وائی کا کہنا تھا کہ ورلڈ ریکارڈ توڑنا میرے لئے حیرت کی بات ہے کیونکہ پریکٹس کے دوران مجھے یقین نہیں تھا کہ ایسا ہوسکے گا تاہم کوشش جاری رکھی، نیا عالمی ریکارڈ قائم کرنا میرے لئے کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں