5

عمران خان نے حکومت کیخلاف سازشوں کا توڑ نکال دیا ؟ اپوزیشن پریشان

وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں موسم سرما کے جلسوں کی خواہش ظاہر کردی،

وزیراعظم نے کہا کہ سردی کا موسم اچھا ہے، ملک بھر میں جلسے ہونے چاہئیں، پی ٹی آئی کو متحرک کیا جائے،

تنظیم سازی کیلئے جلسوں کا آغاز فواد چودھری کے حلقے سے کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا۔کورکمیٹی اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، پارلیمانی امور اور احتساب کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے تحریک انصاف کو متحرک کرنے کی ہدایات دے دیں۔

سردی کا موسم اچھا ہے، وزیراعظم نے ملک بھر میں جلسے کرنے کی خواہش ظاہرکردی۔ وزیراعظم تنظیم سازی کے دوران ملک بھرمیں جلسوں سے خطاب کریں گے۔

سردیوں کے جلسوں کا آغاز فواد چودھری کے حلقے سے کیا جائے گا۔ اجلاس میں اجلاس میں آصف زرداری، نوازشریف اور مریم نوازکے معاملے پر بھی بات چیت کی گئی۔

کورکمیٹی میں تحریک انصاف کے دو بڑوں کے اختلافات کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔

کور کمیٹی نے تحریک انصاف کے دونوں قائدین کی صلح پر زوردیا۔ وزیراعظم نے کہا سیف اللہ نیازی اورعامرکیانی میں اختلافات ختم دیکھنا چاہتا ہوں۔

اجلاس میں سیف اللہ نیازی اور عامرکیانی کے اختلافات ختم کرنے کیلئے بڑی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سیکرٹری جنرل عامرکیانی اور چیف آرگنائزرسیف اللہ نیازی کے معاملات طے پاگئے۔

کورکمیٹی عامرکیانی اور سیف اللہ نیازی کے تنظیمی اختیارات اور تعیناتیوں کا طریقہ کار طے کرنے پرمتفق ہے۔ اسی طرح کورکمیٹی ارکان نے پی آئی سی واقع پرافسوس کا اظہار بھی کیا۔

کورکمیٹی کے بعض ارکان کے انتظامیہ کی جانب سے ایکشن میں تاخیر پرتحفظات کا اظہار کیا۔ کورکمیٹی ارکان نے کہا کہ انتظامیہ بروقت کارروائی کرتی تونقصان کم ہوتا۔

وزیراعظم عمران خان اور شرکائ نے اتفاق نے کیا کہ پی آئی سی پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی۔ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں