6

لاہور ہسپتال حملہ کے معاملے پر چیف جسٹس کا رسمی بیان سامنے آگیا، پوری قوم مایوسی کاشکار

پی آئی سی ہسپتال پر وکلائ کا حملہ، چیف جسٹس نے بھی ردعمل دے دیا، آصف سعید کھوسہ کا کہنا ہے کہ کل جو کچھ لاہور میں ہوا اُس پر ہمیں بہت افسوس ہے، واقعے سے پوری کمیونٹی کو ضرب لگی۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ کی جانب سے پنجاب کارڈیالوجی ہسپتال پر وکلائ کے حملے کے معاملے پر ردعمل دیا گیا ہے۔
جمعرات کے روز سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت کے دوران لاہور میں پی آئی سی پر وکلائ کے حملے کا تذکرہ ہوا۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ کل جو کچھ لاہور میں ہوا اُس پر ہمیں بہت افسوس ہے۔ بلوچستان حکومت کے ملازمین سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ اداروں کو مضبوط کرنا ہے لیکن پی آئی سی واقعے سے پوری کمیونٹی کو ضرب لگی ہے۔
دوسری جانب وکلائ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کل ملک بھرکی عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔ وکلائ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے عہدیدران نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وکلائ کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، چھاپے مارنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔گرفتار وکلائ پر پولیس تشدد کی بھی مذمت کرتے ہیں، بار کے ارکان نے نامزد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے بھی ملاقات کی، تاکہ معاملے کا کوئی حل نکل سکے۔
انہوں نے کہا کہ واقعے کے اصل محرکات کو نظر انداز کردیا گیا ہے۔وکلائ پرامن طریقے سے احتجاج کریں گے۔ احسن بھون نے کہا کہ گرفتار وکلائ کو فوری رہا کیا جائے ، وکلائ برادری گرفتار وکلائ کی رہائی کیلئے کسی سے بھیک نہیں مانگے گی۔اگر کسی طالع آزما نے کوشش کی تو وکلائ اس سے بھی نمٹ لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں