6

لالہ کی کیا بات ہے ۔۔۔ آسٹریلیا میں آگ سے متاثرہ علاقوں کے لئے ایسا شاندار اعلان کہ ہر کوئی داد دینے پر مجبور ہوگیا

سڈنی (ویب ڈیسک) آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی فاؤنڈیشن نے آسٹریلیا میں لگنے والی آگ کو بجھانے کیلئے امدادی کارروائیوں میں مدد کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کیا ۔ سائنس دانوں کے مطابق ماحولیاتی تبدیلیوں

کے باعث آگ کی شدت میں مزید تیزی آنے اور ملک کے دیگر علاقوں تک بھی پھیلنے کا بھی خدشہ ہے۔جہاں عالمی برادری اور ماحولیاتی کارکنوں کے لیے آسٹریلیا میں لگنے والی آگ پریشانی کا باعث بن گئی ہے، وہیں صاحب استطاعت اور دیگر مؤثر شخصیات بھی امداد کے لیے میدان میں آ گئی ہیں۔ انہی میں سے ایک پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد

آفریدی بھی ہیں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی فاؤنڈیشن نے آسٹریلیا میں لگنے والی آگ کوبجھانے کیلئے امدادی کارروائیوں میں مدد کا اعلان کر دیا ہے۔اس بات جنہوں نے فاؤنڈیشن کے توسط سے امدادی کارروائیوں میں مدد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ میں لکھا کہ اس مشکل وقت میں پاکستان، آسٹریلیا کے ساتھ کھڑا ہے اور انکی فاؤندیشن آگ سے متاثرہ علاقوں میں ضروری امدادی سامان مہیا کرے گی۔واضح رہے کہ اس سے

قبل 6 جنوری کو آسٹریلیا کے سابق مایہ ناز لیگ سپنر شین وارن نے متاثرین کے لیے فنڈز جمع کرنے کی مہم شروع کی۔ شین وارن نے اپنی پسندیدہ ٹوپی جو وہ اپنے ٹیسٹ کیریئر کے دوران پہنتے رہے ہیں، نیلامی کے لیے پیش کر دی ہے۔شین وارن اپنی سبز بیگی ٹوپی کے ذریعے فنڈز جمع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو مشکل میں پھنسے افراد کی مدد کے لیے کافی ہوں گے۔ ۔ یاد رہے کہ آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ سے اب تک 32 افراد ہلاک، ہزاروں گھر تباہ، 48 کروڑ جانور ہلاک اور 30 لاکھ ہیکڑ پر رقبہ متاثر ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں