7

آپ ہنی مون کے لیے کہاں جائیں گے؟انعام بٹ نے ایک سوال کا جواب دے کر سب کو حیران کر ڈالا

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) ورلڈ چیمپئن انعام بٹ پہلوان رشتہ ازواج میں منسلک ہوگئے۔ انعام بٹ گھوڑے پر سوار ہوکر میرج ہال پہنچے جہاں ان کے دوستوں اور عزیروں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور پہلوانی انداز میں سلامی دی۔ شادی میں مہمانوں کی تواضع فش، مٹن قورمہ اورگاجر کے حلوے سے کی گئی۔

دلہن نے سرخ رنگ کا لہنگا زیب تن کر رکھا تھا جبکہ انعام بٹ نے سیاہ کلر کی شیروانی اور سرخ کلہ پہنا تھا۔ انعام بٹ نے اپنی دلہن خدیجہ کیساتھ فوٹو شوٹ کروایا اور دلہن کو لے کر گھر روانہ ہوگئے ۔ انعام پہلوان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہنی مون کیلئے کہاں جانا ہے ابھی سوچا نہیں لیکن خواہش ہے کہ بیگم کیساتھ عمرہ کی سعادت کیلئے جائوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں