5

چکری کے چوہدری نے گیم ڈال دی ، مسلم لیگ (ن) تہس نہس

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لئے بغیر آرمی ایکٹ میں حمایت پر ن لیگ میں انتشارکا خدشہ ہے،ن لیگ کے اکثرارکان قومی اسمبلی اورسینیٹرز پارٹی قیادت کے فیصلے پر برہم ہیں۔ نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ مسلم لیگ ن متعدد ارکان قومی اسمبلی اور

سینیٹرز نے آرمی ایکٹ میں حمایت پر اعتماد پر نہ لینے پرسابق لیگی رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار سے رابطے اور ملاقاتیں کی ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے 13 ایم این ایز اور3 سینیٹرز نے سابق وزیر داخلہ چودھری نثار سے رابطے اور ملاقاتیں کیں، لیگی ارکان پارلیمنٹ نے خواجہ آصف کے کردار پر بھی تحفظات کا اظہارکیا،

لیگی ارکان کا کہنا تھا کہ وقت اورحالات نے ثابت کیا آپ کا موقف درست تھا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق امریکی وزیرِ خزانہ اسٹیو منچن کا کہنا ہے کہ امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں جن کے تحت چین بھی ایران سے تیل نہیں خرید سکتا،امریکا نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد ایران پر لوہے، تعمیرات، معدنیات، مینو فیکچرنگ اور ٹیکسٹائل سیکٹر پر بھی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔امریکی وزیرِ خزانہ اسٹیو

منچن نے بتایا ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر نئی پابندیوں کے کے ایگزیکٹیو آرڈرز پر دستخط کر دیے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایرانی کمپنیوں پر مختلف نوعیت کی 17 پابندیاں لگائی گئی ہیں اور ان پابندیوں کے باوجود ایران سے تجارت کرنے والے افراد کے امریکا میں اثاثے منجمد کر دیے جائیں گے۔منچن کا مزید کہنا ہے کہ عراق میں امریکا پر میزائل حملے کرنے والے ایران کے 8 سینئر اہلکاروں پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ صدر ٹرمپ کے نزدیک ان پابندیوں کے نتیجے

میں ایران پر نیوکلیئر اور میزائل پروگرام کو بڑھانے اور پراکسی نیٹ ورک چلانے کے لیے درکار رقم کے ذرائع بند ہو جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں