4

بہت بڑی خوشخبری۔۔۔!!! پاکستان کے لیے 10 ارب ڈالرز کا اعلان، وہ بھی کس کی جانب سے؟ پاکستانیوں کے لیےزبردست سرپرائز

لاہور(نیوز ڈیسک ) معاون خصوصی اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آرہی ہے، بے روزگاری کا جن بوتل میں بند کر دیں گے،کیپٹل سمارٹ سٹی منصوبے سے ایک لاکھ افراد کو روزگار ملے گا۔ سرمایہ کاری کیلئے سہولیات فراہم کرناوزیراعظم کا ویژن

ہے،وزیراعظم عمران خان نے پاکستانیوں سے یہ وعدہ کیا ہے کہ میں نے پاکستان کا درخشاں روشن چہرہ دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے ۔آج تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اگلے 10برسوں میں 10ارب ڈالر کی سرمایہ آرہی ہے۔سرمایہ کاری کیلئے سہولیات فراہم کرناوزیراعظم کا ویژن ہے،وزیراعظم عمران خان نے پاکستانیوں سے یہ وعدہ کیا ہے کہ میں نے پاکستان کا درخشاں روشن چہرہ

دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے، ایسا پاکستان جو سرمایہ کاری دوست ہو، کاروبار کے مواقع موجود ہوں ، جہاں ہمارا اوورسیز پاکستانی جو اپنے گھر کے اندر آکر ملک کی تعمیروترقی میں حصہ ڈالنا چاہتا ہوں، اس کو سرمایہ کاری پرامن ماحول فراہم کرنا ہے، ہر پاکستانی اس سے ایک محفوظ سرمایہ کاری کا حصہ دار بنے گا۔انہوں نے کہا کہ کیپٹل اسمارٹ سٹی منصوبہ کو جس نے لانچ کیا ہے یہ ان کی لگن اور پاکستان کے ساتھ محبت کاثبوت ہے۔ وزیراعظم نے پسے طبقات کو چھت فراہم کرنے کا عہد کیا ہواہے، کم آمدنی والے

اور سرکاری ملازمین ، مزدور، محنت کش ان کے لیے درد کی دوا وزیراعظم ہیں۔ سرکاری ملازمین کیلئے ہاؤسنگ اسکیم کا بل دونوں ایوانوں سے منظور ہوگیا ہے، وزیراعظم آگاہ ہیں کہ جب کنسٹرکشن انڈسٹری چلتی ہے، توپھر صنعت کا پہیہ چلتا ہے اور غریب کے گھر کا چولہا جلتا ہے، صنعتوں سے ملازمتیں آتی ہیں، مہنگائی کم ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کیپٹل سمارٹ سٹی منصوبے سے ایک لاکھ افراد کو روزگار ملے گا،بے روزگاری کا

جن بوتل میں بند کر دیں گے۔ اس منصوبے سے اسلام آباد میں نیا اسلام آباد بننے جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں