5

بھارت نے پاکستان پر حملے کاباقاعدہ اعلان کردیا

بھارتی فوج کی جانب سے آزاد کشمیر پر حملہ کرنے کا باقاعدہ اعلان، بھارتی آرمی چیف جنرل منوج مُکند نرونے نے کہا ہے کہ پارلیمان نے حکم دیا تو پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کو حاصل کرنے کے لیے کارروائی کریں گے۔ برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی اردو کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بھارتی بری فوج کے سربراہ جنرل منوج

نے ہفتے کے روز پاکستان کے زیر انتظام آزاد کشمیر پر حملہ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے بھڑک ماری کہ بھارتی پارلیمان پورے کشمیر کو اپنا حصہ قرار دیتی ہے اور جب انہیں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کو واپس لینے کے لیے حکم ملے گا تو فوج اس ضمن میں کارروائی کرے گی۔ بھارتی آرمی چیف کا کہنا ہے کہ پارلیمانی قرارداد ہے کہ پانچ اگست سے قبل والا پورا جموں اور کشمیر ہمارا حصہ ہے۔


یہ پارلیمانی قرارداد ہے اور اگر پارلیمان یہ چاہتا ہے کہ وہ علاقہ بھی کبھی ہمارا ہو اور اس قسم کا اگر کوئی حکم ہمیں ملتا ہے تو اس پر ضرور کارروائی کی جائے گی۔ بھارتی آرمی چیف نے پاکستان اور چین دونوں کیساتھ محاذ آرائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ شمالی اور مغربی دونوں سرحدوں پر مساوی توجہ دیے جانے کی ضرورت ہے۔


مغربی سرحد کی فوجی یونٹ کے لیے چھ آرمی آپاچی حملہ آور ہیلی کاپٹرز دیے جائيں گے کیونکہ وہاں زیادہ خطرہ ہے۔ واضح رہے کہ جنرل منوج نے اس سے قبل بھی آزاد کشمیر پر حملہ کرنے کی دھمکی دی تھی۔ جنرل منوج نے بھارت کا نیا آرمی چیف بنتے ہی دھمکی دی تھی کہ بھارتی فوج جب چاہے آزاد کشمیر پر حملہ کر سکتی ہے۔ اس کے جواب میں پاک فوج نے

بھی منہ توڑ جواب دیتے ہوئے چیلنج کیا تھا کہ فروری 2019 کے واقعات مت بھولو۔ بھارت کو جارحیت دکھانے کا زیادہ ہی شوق ہے تو وہ اپنا شوق پورا کر لے، اس کے ساتھ وہی ہوا تھا جو فروری 2019 میں کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں