6

پاکستانی شوہرنے اپنی کینیڈین بیوی کو 33 ہزارڈالرکا چونا لگا دیا

کنیڈین شوہر اپنی بیوی کے 33 ہزارڈالر لے اڑا، خاتون سزا دلوانے کے لیے پاکستان پہنچ گئی، رقم کی واپسی کا بھی مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سیالکوٹ کے رہائشی فہد ابرارنے 2007 میں کینیڈا کی ایک خاتون کے ساتھ شادی کی۔ خاتون غیر مسلم تھی تاہم فہد سے شادی کے لیے اس نے اسلام قبول کرلیا۔

مذکورہ خاتون کو اس بات کی امید تھی کہ اسکا شوہر اسکے ساتھ اچھی ازدواجی زندگی استوار کریگا لیکن اس پرستم اس وقت لگا جب شوہر اپنی ہی بیوی کے 33 ہزارڈالر چوری کرکہ فرار ہو گیا اور پاکستان آ گیا۔ خاتون بھی اپنی رقم کی واپسی کے لیے اپنے شوہر کے پیچھے پاکستان آ گئی اور گوجرانوالہ کے سائبر کرائم سیل میں واقعے کا مقدمہ درج کروا دیا۔ مذکورہ خاتون کا موقف ہے کہ اسے اس کی رقم واپس دی جائی اور اسکی شوہر فہد ابرارپر قانونی کاروائی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں