6

شاہی زندگی ٹھکرانے والے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل اب کس حال میں ہیں اور کیا کررہے ہیں؟ افسوسناک خبر

شاہی زندگی ٹھکرانے والے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل اب کیا کریں گے؟ تفصیلات کے مطابق برطانوی میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ پرنس ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے ڈزنی کے ساتھ کام کرنے کا معاہدہ کرلیا، میگھن مارکل ڈزنی کے لیے وائس اوور ریکادڈ کرائینگی۔ انکا کہنا ہے

کہ معاوضے کے طور پر ڈزنی میگھن کے چیرٹی کے کاموں کے لیے ڈونیشن دیگا، ڈونیشن ہاتھیوں کی فلاح کے کاموں کے لیے کام کرنے والی تنظیم کو دی جائیگی۔ یاد رہے کہ برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ہیری اور میگن مارکل نے معاشی خودمختاری کے لیے خود محنت کرنے کا اعلان کیا تھا۔ گزشتہ روز شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ نے شاہی زندگی کو خیرآباد کہہ کر شمالی امریکہ منتقل ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔


شاہی جوڑے نے اعلان کیا تھا کہ وہ شاہی خاندان سے الگ رہنا چاہتے ہیں تاکہ مالی طور پر خودمختار ہوسکیں۔ میاں بیوی کی جانب سے جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ شاہی خاندان سے الگ ہونے کا فیصلہ کئی ماہ کی سوچ بچار کے بعد کیا گیا جس کا مقصد اپنی زندگی کو نیارُخ دینا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہم اپنا وقت برطانیہ اور شمالی امریکہ میں گزاریں گے اور ملکہ، دولت مشترکہ اور حمایت کرنے والوں کی عزت و توقیر کا خیال کرتے رہیں گے۔

مختلف جغرافیائی خطوں میں رہنے سے وہ اپنے بیٹے کی بہتر پرورش کرسکیں گے جب کہ خاندان کی روایت کو سمجھنے کے ساتھ ساتھ عام زندگی کو بھی پرکھ سکیں گے۔ جب کہ اسی تناظر میں شاہی جوڑا شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کا مجسمہ تاریخی حیثیت کے حامل مادام تسائو میوزیم کے شاہی خاندان والے میوزیم سے بھی ہٹا دیا گیا تھا تاہم اسےفی الحلام موم بتیوں میں تبدیل نہیں کیا گیا۔
شاہی جوڑنے نے انسٹا گرام پر جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ وہ شاہی خاندان کے خصوصی فرد کی حیثیت سے دستبردار ہو

رہے ہیں تاہم وہ ‘ملکہ برطانیہ، دولت مشترکہ، اور شاہی خاندان کی سرپرستی میں اپنے فرائض کی انجام دہی اور ان کا احترام کرتے رہیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ جغرافیائی توازن ہمیں اپنے شاہی خاندانی روایت کی تعریف کرنے اور اپنے بیٹے کی پرورش کرنے کے قابل بنائے گا جس میں وہ پیدا ہوا تھا، اور ساتھ ہی ہمارے اہل خانہ کو اگلے باب پر توجہ مرکوز کرنے کا موقع فراہم کرے گا، جس میں ہمارے نئے خیراتی ادارے کا آغاز بھی شامل ہے۔


برطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ شہزادہ ہیری نے فیصلے سے پہلے ملکہ برطانیہ یا شہزادہ ولیم سمیت کسی شاہی خاندان کے فرد سے مشورہ نہیں کیا جس پر بکنگھم پیلس مایوس ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شاہی خاندان کی اعلیٰ شخصیات برطانوی شاہی جوڑے کے اس فیصلے سے نالاں ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال شہزادہ ہیری اور ان کے بھائی شہزادہ ولیم کے درمیان کچھ اختلافات کی خبریں منظر عام پر آئی تھیں جس پر دونوں بھائی میڈیا کی زینت بنے رہے۔ تاہم بعد میں شہزادہ ہیری نے میڈیا سے گفتگو میں اپنے اور

اپنے بڑے بھائی شہزادہ ولیم کے درمیان پائے جانے والے اختلافات پر مبنی سوالوں کے جواب دیے تھے، ان کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کے بھائی مختلف راہوں پر چل رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں