182

بگ بیش لیگ میں دھوم مچانے والے حارث رئوف پر پابندی عائد کردی گئی

سڈنیٟآئی این پیٞ میلبورن اسٹارز نے لاہور قلندرز کی دریافت تیز گیند باز حارث رف پر نیٹس میں باولنگ کرانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق بگ بیش لیگ میں اپنی تیز و نپی تلی گیند بازی سے 15وکٹیں حاصل کرنے والے پاکستانی باولر حارث رف اپنی

دھاک بٹھا چکے ہیں۔میلبورن اسٹارز کے کپتان میکس ویل سمیت ٹیم میں موجود دیگر بلے بازوں نے ان کی تیز گیند بازی کی بہت تعریف کی ہے۔کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ وہ نیٹس میں حارث کو کھیلنے سے اجتناب کرتے ہیں تاکہ ان کی تیز گیندبازی سے زخمی نہ ہو جائیں۔واضح رہے حارث روف نے اب تک پانچ میچوں میں ایک ہیٹ ٹرک کے ساتھ 15 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔وہ بگ بیش لیگ میں سب سے وکٹیں حاصل کرنے والے بالرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں