6

امریکہ باز نہ آیا، ایک اور ایرانی جنرل پر حملہ کردیا

امریکی عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی پر حملے کے روز ہی پاسدران انقلاب کے ایک اور انتہائی اہم سینئر کمانڈر پر بھی حملہ کیا جو ناکام ہو گیا۔امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایک اور انتہائی اہم سینئیر کمانڈر عبدالرضا شہلائی پر یمن میں حملہ کیا جو ناکام ہو گیا۔


امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ عبدالرضا شہلائی پر کیے جانے والے حملے کا امریکی مشن ناکام رہا۔انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ پینٹاگون نے انتہائی مخصوص آپریشن پر بات کرنے سے انکار کر دیا ہے۔امریکی محکمہ خزانہ نے ایرانی کمانڈر عبدالرضا شہلائی پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ امریکی شہریوں اور عراق میں امریکی اتحادی فوجیوں سمیت دنیا بھر میں امریکی اتحادیوں کے طویل قتل و غارت گری میں ملوث ہے۔


قبل ازیں امریکہ کے وزیرخارجہ مائیک پومپیو کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکی صدر نے جنرل سلیمانی کے حوالے سے درست فیصلہ کیا، سلیمانی پر حملے سے پہلے تمام قانونی پہلوں کا جائزہ لیا گیا، ایران نے افغان امن عمل کو نقصان پہنچایا، سلیمانی امریکیوں کے قتل میں ملوث تھے۔ انکا کہنا تھا کہ جنرل سلیمانی عراق میں مشن پر نہیں گئے تھے، امریکا کے ہوتے ہوئے ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنا سکتا، ایران عراق صورتحال

پر مذاکرات رواں ہفتے ہونگے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ جنرل سلیمانی امریکا کے خلاف کام کر رہا تھا، جنرل قاسم سلیمانی امریکی شہریوں کے لیے خطرہ تھا، ہمارا مقصد امریکیوں کو محفوظ بنانا ہے۔ اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے دھمکی دی تھی کہ ایران کی اہم شخصیات کو نشانہ بنایا جائے گا۔ امریکا نے ایران کو ایک بھرپور پیغام پہنچا دیا ہے کہ بہت ہو گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں