4

ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف کی جلد گرفتاری ہونے والی ہے

نیب نے ن لیگی رہنمائ جاوید لطیف کے گرد بھی گھیرا تنگ کردیا، نیب لاہور نے مسلم لیگ ن کے رہنمائ جاوید لطیف کر طلب کرلیا، جاوید لطیف سے آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی، جاوید لطیف کو مکمل دستاویزات کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب لاہور نے مسلم لیگ ن کے رہنمائ جاوید لطیف کر طلب کرلیا ہے۔
جاوید لطیف کو کل 11بجے لاہور آفس میں طلب کیا گیا ہے۔ نیب ٹیم نے جاوید لطیف کو مکمل ریکارڈ اور دستاویزات کے ہمراہ پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔جاوید لطیف کو آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں تحقیقات کیلئے طلب کیا ہے۔ اس سے قبل ن لیگ کی قیادت نوازشریف، شہبازشریف، مریم نواز، سیکرٹری جنرل احسن اقبال، حمزہ شہباز، شاہد خاقان عباسی سمیت کئی رہنمائ نیب کی حراست اور زیر تفتیش ہیں۔
مزید برآں احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کو نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس کی تعمیر سے متعلق کیس میں 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا ہوا ہے۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ہمارے پاس احسن اقبال کے خلاف بے شمار شواہد موجود ہیں، نارووال سپورٹس سٹی کی لاگت میں 180 فیصد کا اضافہ ہوا، ایک ضلعی سطح کے گرا¶نڈ پرعالمی معیار کے اسٹیڈیم جتنا خرچ کردیا گیا، منصوبے کی منظوری میں قانون کی خلاف ورزی کی گئی، احسن اقبال نے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کا چارج سنبھالنے کے بعد اختیار کا غلط استعمال کیا۔
پراسیکیوٹر نے مزید بتایا کہ احسن اقبال نے اپنی وزارت کو نارووال سپورٹس سٹی منصوبہ پی ایس ڈی پی میں شامل کرنے کا کہا، حقیقت یہ ہے کہ وہ منصوبہ 2012 میں پنجاب حکومت کو منتقل ہوچکا تھا، 18 ویں ترمیم کے بعد 200 ملین روپے وفاقی بجٹ سے نارووال کیلئے رکھنا غیرقانونی تھا۔نیب پراسیکیوٹر نے مزید بتایا کہ احسن اقبال کے اثاثوں کی بھی چھان بین کی جارہی ہے، ان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت ہے، وائٹ کالر کرائم میں بااثر ملزمان کو گرفتار نہ کریں تو کوئی تعاون نہیں کرتا، سرکاری ادارے بااثر ملزمان سے ڈرتے ہیں اور ریکارڈ نہیں دیتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں