5

حنا الطاف اور آغا علی کے خلاف پرچہ درج ۔۔۔۔۔ اسلام آباد سے ناقابل یقین خبر آگئی

لاہور(ویب ڈیسک) اداکارہ حنا الطاف اور اداکار آغا علی کو ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ کے دوران معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر پروڈکشن کمپنی نے دونوں پر دھوکا دہی اور چوری کا الزام عائد کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کرلیا۔ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد عبدالغفور کاکڑ نے پرائیویٹ پروڈکشن کمپنی کی سی ای او نوشین آغا کی


ایک درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل حسنین حیدر تھہیم ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل دیئے کہ ٹی وی سیریل ”دل سرکش“ میں کام کے لیے اداکارہ حنا الطاف کو 5 لاکھ جبکہ اداکار آغا علی کو 8 لاکھ روپے ایڈوانس ادا کیے۔نوشین آغا کے مطابق سیریل کے ڈائریکٹر سہیل افتخار خان اور پروڈکشن منیجر گل زیب نواز کو ڈیڑھ لاکھ روپے کی

ادائیگی کی گئی مگر یہ لوگ رقم غبن کر کے کنٹریکٹ کے کاغذات، شوٹ کی وڈیوز اور دیگر قیمتی سامان چوری کر کے بغیر بتائے غائب ہو گئے، پولیس کو مقدمہ اندراج کی درخواست دی مگر کوئی کارروائی نہیں کی گئی،عدالت سے استدعا ہے کہ پولیس کو مقدمہ درج کر کے قانون کے مطابق کارروائی اور رقم واپس دلوانے کا حکم دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں