7

عمان کے نئے سلطان ہیثم بن طارق نے ابو ظہبی کے حکمران سے ہاتھ کیوں نہیں ملایا؟ حیران کن وجہ سامنے آگئی

مسقط (ویب ڈیسک) سلطنت عمان کے نئے سلطان ہیثم بن طارق کے ابو ظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زید سے ہاتھ نہ ملانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النیہان سلطان قابوس کے انتقال پر مسقط کے شاہی پہنچے جہاں انہوں نے نئے سلطان سے

تعزیت کی اور گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔شاہی محل آمد پر نئے سلطان نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا اور اور فرداً فرداً مصافحہ کیا.اس موقع پر دونوں رہنماﺅں نے مختصر گفتگو کی جس کے بعد شیخ محمد بن زید روانہ ہونے لگے تو رسمی مصافحہ کے لیے ہاتھ آگے بڑھایا تاہم شیخ ہیثم بن طارق نے ہاتھ ملانے سے انکار کیا اور آگے کی طرف چلنے لگے۔اس واقعے کے فوراً بعد عمان کے سلطان اور شیخ محمد بن زید نے بالآخرمصافحہ کیا اور وہاں سے روانہ ہوگئے۔خلیجی خطے کی روایات کے مطابق اور عمانی رسم و رواج کے تحت اپنے مہمان کی تعظیم کرنے والا میزبان اس وقت تک ہاتھ پیچھے رکھتا ہے جب تک مہمان دروازے تک نہ پہنچ جائے۔اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے نئے سلطان نے بھی معزز مہمان سے روانگی کے وقت ہاتھ ملانے سے انکار کیا۔

Oman’s newly sworn-in Sultan Haitham bin Tariq al-Said carries the coffin of his cousin, the late Sultan Qaboos, during the funeral in Muscat, Oman January 11, 2020. REUTERS/Sultan Al Hasani – RC2LDE9AV26C


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں