5

لائیو پروگرام میں بوٹ لے کر آنے پر آرمی چیف سخت ناراض ، کیا اقدام اٹھالیا ، بڑا دعویٰ سامنے آگیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)لائیو پروگرام میں بوٹ لے کر آنے پر آرمی چیف سخت ناراض ، کیا اقدام اٹھالیا ، بڑا دعویٰ سامنے آگیا ۔۔ نجی ٹی وی چینل کے اینکر پرسن سمر عباس نے کہا ہے کہ میری اطلاع کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فیصل واوڈا کے پروگرام

میں بوٹ لانے کے اقدام کو نا پسند کیا ہے۔ سمر عباس نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی چیف نے فیصل واوڈا کی اس حرکت پر غصے کا اظہار کیا۔ْ سمر عبا س نے مزید دعویٰ کیاکہ آرمی چیف جنر قمر جاوید باجودہ نے اپنی ناراضگی سے متعلقہ افراد کو آگاہ کر دیا ہے۔جس کے بعد کچھ لوگوں نے معذر ت کر لی ہے۔میری اطلاع کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے #FaisalVawda کے بوٹ والے اقدام پر انتہائی نا پسندیدگی اور غصے کا اظہار کیا ہے۔ اور اپنی ناراضگی سے باضابطہ طور پر متعلقہ لوگوں کو آگاہ بھی کیا۔ کچھ افراد نے معذرت بھی کی ہے۔


واضح رہے فیصل واوڈا نے بوٹ میز پر رکھ کر نجی چینل کو انٹرویو دیا تھا ، انہوں نے کہا تھا کہ ن لیگ بوٹ کو چوم کراور نیچے لیٹ کر اقتدار میں آئی، اس بوٹ میں چمک اس وجہ سے ہے کہ ن لیگ والوں نے اسے ہاتھ سے نہیں بلکہ زبان سے صاف کیا ہے، انھوں نے ہر موقع پر اسے چوما ہے۔نجی ٹی وی میں میز پر بوٹ رکھ کر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیربرائے آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا کہ ن لیگ بوٹ کو چوم کراور نیچے لیٹ کر اقتدار میں آئی، اس بوٹ میں چمک اس وجہ سے ہے کہ ن لیگ والوں نے اسے ہاتھ سے نہیں بلکہ زبان سے صاف کیا ہے، انھوں نے ہر موقع پر اسے چوما ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے دن سے کہ رہا ہوں کہ نواز شریف کی

بیماری ڈرامہ ہے، سمجھوتے کرنے والے بڑکیں نہیں مارتے پھرتے۔ انھوں نے کہا کہ مریم نواز ووٹ کی عزت کے نعرے مارتی پھرتی تھیں، لندن کے ریسٹورنٹ میں سارے بھگوڑے اوراشتہاری ایک ساتھ بیٹھے تھے، مریم نواز کو باہر نہیں جانے دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں