9

بنگلہ دیش کیخلاف ٹی20سیریز کیلئے کئی سینئرکھلاڑیوں کی قومی سکواڈ سے چھٹی

لاہور(آن لائن) بنگلہ دیش کےخلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کیلئے 15رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔تین نوجوان کرکٹرز، احسان علی، حارث رؤف اور عماد بٹ کو پہلی مرتبہ قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔دوسری جانب، تجربہ کار شعیب ملک، محمد حفیظ اور شاہین شاہ آفریدی کی سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کے تین میچز 24، 25اور27جنوری کو

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔نومبر میں دورہ آسٹریلیا کے لیے روانہ ہونے والے16رکنی قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں7تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ سیریز میں پاکستان کو 0õ2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل فخر زمان، آصف علی،حارث سہیل، امام الحق، وہاب ریاض، محمد عامر اور محمد عرفان کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔ آصف علی، فخر زمان، محمد عامر، وہاب ریاض اور حارث سہیل سری لنکا کے خلاف سیریز میں بھی قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ کا حصہ تھے۔سری لنکا نے پاکستان کے خلاف سیریز میں 0õ3سے کامیابی حاصل کی تھی۔قومی ٹی ٹونٹی کپ میں سندھ کی نمائندگی کرنے والے 26سالہ کرکٹر احسان علی نے

5 میچوں میں148.86 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ131 رنز بنائے تھے۔ ایونٹ میں 24 سالہ آلراؤنڈر عماد بٹ نے دس وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ170 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 80 رنز بھی اسکور کیے۔ قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں 6 وکٹیں حاصل کرنے والے 26 سالہ فاسٹ باؤلر حارث رؤف اس وقت میں آسٹریلیا میں جاری بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ میں 16 وکٹیں حاصل کرکے ٹورنامنٹ کے بہترین باؤلرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ہیڈ کوچ چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق کا کہنا ہے کہ قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کو گذشتہ 9 میں سے 8 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، بطور نمبر ون ٹی ٹونٹی ٹیم یہ کارکردگی ناقابل قبول ہے۔ مصباح الحق نے کہاکہ ہمیں شکستوں سے جان چڑھا کر اب وننگ ٹریک پر چڑھنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ سری

لنکا اور آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں مختلف کمبی نیشنزاپنائے گئے مگر نتائج توقعات کے مطابق نہیں رہے۔ مصباح الحق نے کہاکہ شعیب ملک اور محمد حفیظ دونوں کے میچز کی تعداد کو ملایا جائے تو کل 200 ٹی ٹونٹی میچز بنتے ہیں، اس کثیر تجربے کے ہمراہ نوجوان کھلاڑیوں کا انتخاب قومی ٹیم کی کارکردگی میں بہتری لائے گا۔ چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم نے کہا کہ ٹیم سے ڈراپ کیے گئے کھلاڑی ہر گز مستقبل کے لیے ان کی حکمت عملی سے خارج نہیں ہوئے بلکہ ان کھلاڑیوں

کی بین الاقوامی کرکٹ میں حالیہ کارکردگی اور قومی ٹی ٹونٹی کپ میں کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کو پیش نظر رکھتے ہوئے قومی اسکواڈ میں چند تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ مصباح الحق نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے آغاز میں چند روز ہی باقی رہ گئے ہیں، اگر ٹیم سے ڈراپ کیے گئے کھلاڑی 20 فروری سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں تووہ ایشیا کپ اور آئی سی سی ٹی ٹونٹی

ورلڈکپ کی سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔مصباح الحق نے کہاکہ بنگلہ دیش سیریزدرحقیقت دو بڑے ایونٹس کے لیے تیاریوں کا سلسلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شعیب ملک، محمد حفیظ اور شاہین شاہ آفریدی کی واپسی سے ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑیوں کا اضافہ ہوگا جبکہ حارث رؤف، عماد بٹ اور احسان علی کی صورت میں نئے کرکٹرز کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ وہ اسکواڈکے انتخاب پر خوش ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ محمد حفیظ اور شعیب ملک کی شمولیت سے

متعلق اپنی درخواست کی منظوری پر سلیکشن کمیٹی کے مشکور ہیں۔ بابراعظم کا ماننا ہےکہ دونوں کرکٹرز اب بھی محدود فارمیٹ میں مزید کچھ عرصہ پاکستان کی نمائندگی کرنے کے اہل ہیں۔ قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ احسان علی، عماد بٹ اور حارث رؤف جیسے باصلاحیت کرکٹرز کے انتخاب کے لیے یہ وقت موزوں ہے۔وہ پرعزم ہیں کہ ہوم گراؤنڈ اور کنڈیشنزمیں سیریز کے انعقاد سے تینوں کرکٹرز کے حوصلے بلند ہوں گے۔ سکواڈ میں بابراعظم، کپتانٟسنٹرل پنجابٞ، احسان علی سندھٞ، عماد بٹ ٟ

بلوچستانٞ، حارث رؤف ناردرنٞ، افتخار احمد خیبرپختونخواٞ، عماد وسیم ناردرنٞ، خوشدل شاہ خیبرپختونخواٞ، محمد حفیظ ٟسدرن پنجابٞ، محمد حسنین سندھٞ، محمد رضوان، وکٹ کیپرٟ خیبرپختونخواٞ، موسیٰ خان ٟناردرنٞ، شاہین شاہ آفریدی ٟناردرنٞ، شعیب ملک ٟسدرن پنجابٞاورعثمان قادر ٟسنٹرل پنجابٞ شامل ہیں۔ شیڈول کے مطابق 24جنوری بروز جمعہ کو پہلا ٹی ٹونٹی میچ بمقام لاہور، 25 جنوری بروز ہفتہٜ دوسرا ٹی ٹونٹی میچ بمقام لاہور جبکہ 27 جنوری بروزپیرٜ تیسرا ٹی ٹونٹی میچ بمقام لاہور میں کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں