433

آج ہمارے ساتھ جو کچھ بھی ہو رہا ہے اسکی وجہ تم ہو۔۔۔!!! نواز شریف کی اپنے بیٹے حسین نواز کے ساتھ شدید جھڑپ، خاندان ٹوٹ پھوٹ کا شکار

لاہور(نیوز ڈیسک) ہمیں تمہاری وجہ سے جیل جانا پڑا، نواز شریف کی حسین نواز سے شدید جھڑپ، سینئر صحافی کا دعویٰ ہے کہ قائد مسلم لیگ ن نے اپنی تمام سیاسی مشکلات کا ذمے دار اپنے صاحبزادے کو قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی اور تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے نجی ٹی وی چینل

کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے صاحبزادے حسین نواز کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی۔نواز شریف نے اپنی تمام سیاسی مشکلات کا ذمے دار حسین کو ٹھہرایا اور انہیں ٹھیک ٹھاک باتیں سنائی ہیں۔ نواز شریف نے حسین نواز کا کہا ہے کہ تمہاری وجہ سے میں اور مریم جیل گئے، ہماری تمام مشکلات کی وجہ تم ہو۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کے غرض سے ان دنوں لندن میں اپنے صاحبزادے حسین نواز کے پاس قیام کیے ہوئے ہیں۔نواز شریف کو عدالت نے ضمانت پر رہا کیا تھا اور بیرون ملک علاج کروانے کی اجازت

دی تھی۔نواز شریف مختلف کیس کے سلسلے میں جیل میں قید تھے جبکہ ان کی صاحبزادی مریم نواز بھی جیل میں ہی تھیں۔ نواز شریف کی رہائی کے کچھ دن بعد ہی مریم نواز کو بھی رہائی مل گئی تھی تاہم وہ تاحال لندن نہیں جا پائیں۔ حکومت نے مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے سے انکار کیا ہے۔ جبکہ یہ بھی واضح رہے کہ لندن میں مقیم نواز شریف کے دونوں صاحبزادے حسین نواز اور حسن نواز پاکستان میں اشتہاری

قرار دیے جا چکے ہیں۔ حکومت پاکستان نواز شریف کے دونوں صاحبزادوں کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کروانے کی کوششوں میں مصروف ہے، تاہم چونکہ یہ دونوں حضرات برطانوی شہری ہیں، اس لیے اب تک ان کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply