8

انٹربینک میں ڈالرکی 154 روپے 49 پیسے پرٹریڈ

کراچی (ویب ڈیسک) انٹربینک میں آج ڈالر 154 روپے 49 پیسے پر ٹریڈ ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کاریٹ مستحکم رہا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 155 روپے پر فروخت ہوا۔ دوسری جانب کراچی صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میںگذشتہ روز150 روپے کا اضافہ دیکھا گیا، قیمت بڑھنے کی وجہ سے

فی تولہ سونا 89 ہزار 950 روپے میں فروخت ہوا۔ گولڈ مارکیٹ سونے کی قیمت میں فی تولہ 150روپے کا اضافہ، تفصیلات کے مطابق منگل کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4ڈالرکی کمی سے کر 1556ڈالر ہوگئی لیکن اس کے برعکس مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت مزید 150روپے کے اضافے سے 89950 روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 128روپے کے اضافے سے 77118روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1030روپے اوردس گرام کی قیمت 883روپے مستحکم رہی۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے قیمت 89 ہزار 800 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی ہے۔ فی تولہ

سونے کی قیمت میں 300 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 258 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ ایک تولہ سونا 89 ہزار 800 روپے جبکہ 10 گرام سونا 76 ہزار 990 روپے کا ہوگیا ہے۔ عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر کا اضافے سے 1560 پر پہنچ گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں