6

تنخواہ بڑھے یا نہ بڑھے بس وہ ٹیکا مل جائے جس کے لگنے سے روپیہ ڈالرکی شکل میں نظر آئے

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ تنخواہ بڑھے یا نہ بڑھے بس وہ ٹیکا مل جائے جس کے لگنے سے روپیہ ڈالرکی شکل میں نظر آئے۔سینیٹ میں ارکان پارلیمان کی تنخواہوں میں اضافے کے بل پر اظہار خیال کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ

میں اس قابل نہیں کہ مجھ جیسے غریب شخص کو وہ ٹیکا ملے جو روپیہ ڈالر لگے۔انہوں نے کہا کہ تنخواہ بے شک نہ بڑھائیں وہ ٹیکا مل جائے اور لگ جائے، ایسے دوست لادیں جو ہم پر خرچہ کریں، جو ہمیں جہازوں میں لےکر چلیں، وزیر اعظم کا کوئی دوست نہیں ہوتا جو اخراجات اٹھائے۔سینیٹر پرویز رشیدنے مزید کہا کہ جب دوست وزیر اعطم کے اخراجات اٹھائیں گے تو پوری قوم کو ان کے اخراجات اٹھانے پڑیں گے، دوستوں نے آپ کو دو روٹی کھلائی قوم آٹے سے محروم ہو گئی، دوست نے آپ کی کافی میں شکر ڈالی ملک سے چینی ختم ہو گئی۔سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ دوست صرف تب تک رہیں گے جب تک آپ وزیر اعظم ہیں۔گزشتہ دنوں یہ خبر آئی تھی کہ ارکان پارلیمنٹ، چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ میں اضافے کے بلز تیار کیے گئے ہیں۔بل میں تجویز کیا گیا ہے

کہ چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ 2 لاکھ 25 ہزار سے بڑھاکر 8 لاکھ 79 ہزار روپے کی جائے۔اسی طرح ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ 1 لاکھ 85 ہزار سے بڑھا کر 8 لاکھ 29 ہزار روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔بل میں دی گئی تجاویز کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہ ڈیڑھ لاکھ روپے سے بڑھا کر 3 لاکھ روپے کی جائے۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں