7

اتحادی جماعتوں کی شدیدزد کے بعد صوبائی اسمبلی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ بچھاڑ

کراچی(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بعض وزا کے قلمدان تبدیل کر دیے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے 4 وزرا کے قلمدان تبدیل کردیے ہیں، ناصر حسین شاہ کو محکمہ اطلاعات اور سعید غنی کو محکمہ تعلیم کا اضافی قلمدان سونپ دیاگیا، محکمہ محنت کا قلمدان بھی سعید غنی کےپاس رہےگا۔محکمہ اینٹی کرپشن کا قلمدان صوبائی وزیر جام اکرام دھاریجو کے سپرد کیا گیا ہے، وزرا کے قلمدانوں کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری

کردیا گیا ہے۔قبل ازیں ذرائع کا کہنا تھا کہ سعید غنی کو محکمہ تعلیم اور ناصرشاہ کو محکمہ اطلاعات کاقلمدان سونپنےکا فیصلہ ہوا ہے، جام اکرام دھاریجو کو محکمہ اینٹی کرپشن کا وزیر بنایا جائے گا جب کہ سہیل انور سیال سے اینٹی کرپشن کا قلمدان واپس لینے کا فیصلہ ہوا ہے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ لٹیروں کو عمران خان سیاسی موت کا فرشتہ نظر آتے ہیں، مغل بادشاہ کے دور میں ایک ہی گھرانہ ترقی کر رہا تھا، رہزن کبھی رہبر نہیں بن سکتے۔ انہوں نے ترجمان مسلم لیگ ن کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ مریم اورنگزیب صاحبہ! لٹیروں کو وزیراعظم عمران خان اپنی سیاسی موت کا فرشتہ دکھائی دیتے ہیں۔قوم کو وہ وقت نہیں بھولا جب فیصل آباد میں پاورلومز اور عام مزدوروں نے لٹیرا لیگ کو کارخانوں اور

فیکٹریوں کی چابیاں دی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ زعفرانی ہانڈی کھانے والے مغل بادشاہ کے دور میں ایک ہی گھرانہ ترقی کر رہا تھا۔ مرغی، انڈے کے ریٹ بھی گھر میں ہی بنتے تھے۔اسحاق ڈار کی باتیں غریبوں کو نہیں بھولیں جو کمر توڑ مہنگائی اور دالیں سبزیاں مہنگی ہونے پر لوگوں کو مرغی کھانے کے مشورے دیتے تھے۔انہوں نے کہا کہ ملکی اثاثے گروی رکھ کر ملک کو مقروض کرنے والے آج قوم کے ہمدرد بنے کوشش کررہے ہیں۔ رہزن کبھی رہبر نہیں بن سکتے۔ وہ مفرور جس کی منفی معاشی پالیسیوں سے ملک کی اقتصادی صورتحال تباہی کے دھانے پر پہنچی اسے ہیرو بنانا عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ واضح رہے مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ جہانگیر ترین مافیا شبر زیدی کے پیچھے بھی پڑ گیا۔عمران کو حوریں اور عوام کو موت کے فرشتے نظرآرہے ہیں۔ آپ کے ستائے ہوئے عوام نے فیکٹریوں اور صنعتوں کو تالے لگا کر چابیاں نالائقوں کے حوالے کردی ہیں۔ جھوٹے افسانے اور سبزباغ دکھا کر عوام کو دھوکہ دینے

والوں کو معاشی حقیقتوں نے بےنقاب کردیا ہے۔ نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) نے بدترین حالات میں بہترین کارکردگی دکھائی۔ عمران صاحب آپ نے بہترین حالات میں بدترین کارکردگی اور کرپشن سے ہر کامیابی کو ناکامی میں بدل دیا۔ مسلم لیگ (ن) نے عوام کو نہ صرف ریلیف دیا اورنہ صرف اربوں کھربوں کے منصوبے لگائے بلکہ ملک کی ترقی کی رفتار بھی تیز کی۔ عمران صاحب! نے اپنے غرور، تکبر، جھوٹ، ہٹ دھرمی اور کرپشن سے ترقی کرتے ملک کو بریک لگا دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں