5

پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے وفد کی ہنگری میں پاکستانی سفیر سے ملاقات

ہنگری، بدھا پیسٹ( زاہد فاروق ملک سے)کھیلوں کی عالمی تنظیم اے آئی پی ایس کی83ویں سالانہ کانگریس میں پاکستانی وفد کی ہنگری میں پاکستان کے متعین سفیر محمد اعجاز سے ملاقات

وفد میں پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے صدر امجد عزیز ملک، سیکریٹری جنرل زاہد فاروق ملک اور لاہور سے دوسرے ڈیلیگیٹ حافظ شہباز علی شامل تھے ۔ اس موقع پر ایشین سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل نے خیبر پختونخوا پر لکھی گئی اپنی کتاب بھی پیش کی۔


پاکستانی سفیر نے دیار غیر میں پاکستان کی نمائندگی کرنے پر وفد کو مبارکباد پیش کی اور اسے وطن محبت کھیلوں اور کھیلوں سے متعلق صحافیوں سے پیار قرار دیا

ہنگری میں متعین پاکستان کے سفیر محمد اعجاز کہتے ہیں کہ ہنگری میں پاکستان تعلیم یافتہ طلبہ کے لئے تعلیم کے بہتر مواقع پیدا کئے جارہے ہیں ہر سال دو سو ذہین پاکستانی طلبہ کو ہنگری کی یونیورسٹیوں میں سکالر شپ دی جاتی ہے ،،،ہنگری میں پاکستانی سفارتخانے میں روزنامہ میٹروواچ ۔ اور میٹروواچ نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو میں محمد اعجاز کا کہنا تھا کہ کھیل کے میدانوں میں بھی دونوں ممالک کے درمیان وسیع تعلقات قائم کرنے کے طریقوں پر غور کررہے ہیں اور اس حوالے سے جلد بڑی پیش رفت متوقع ہے


پاکستان کے سفیر کا کہنا تھا کہ ہنگری کی کمپنی مول پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والی بڑی کمپنی ہے جسکی سرمایہ کاری اربوں ڈالر میں یے
محمد اعجاز کا کہنا تھا کہ انکی کوشش ہو گی کہ باقی شعبوں میں بھی دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات قائم ہوں اور دنوں ممالک ایک دوسرے کے تجربے سے استفادہ حاصل کریں پاکستانی سفیر کا کہنا تھا ہنگری کی حکومت غیر قانونی تارکین وطن کی حوصلہ شکنی کرتی ہے لیکن تعلیم اور سرمایہ کاری کرنے والوں کو خوش آمدید کہتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں