7

جیکلین فونیکس بہترین اداکار کا ایوارڈ لے اڑے، پیراڈائز، بہترین فلم قرار

لاس اینجلس : امریکا میں فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایونٹ کا میلہ سج گیا۔ بہترین اداکار کا ایوارڈ فلم جوکر کے مرکزی اداکار نے حاصل کرلیا۔ بہترین فلم کا ایوارڈ پیراڈائز لے اڑی۔

فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ آسکر کا میلہ لاس اینجلس میں سجا ہوا ہے۔ بریڈپٹ نے ونس اپون اے ٹائم ان ہولی ووڈ میں معاون اداکار جبکہ لوراڈرن نے فلم میریج اسٹوری میں معاون اداکارہ کا آسکر ایوارڈ جیت لیا۔

بہترین فلموں کے لیے فور ڈورسز فیراری، دی آئرش مین، جوجوریبٹ، جوکر، لٹل ویمن، میریج اسٹوری، 1917، ونس اپون اے ٹائم ان ہولی ووڈ اور پیرا سائیٹ میں مقابلہ ہے۔

بہترین اداکار کا ایوارڈ فلم آسکر کے ہیرو جیکلین فونیکس لے اڑے۔ بہترین فلم کا ایوارڈ فلم پیرا سائٹ کے حصے میں آیا۔ بہترین ادکارہ کا ایوارڈ فلم جو ڈی کی زینی زیل ویگر نے حاصل کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں