6

سائوتھ افریقہ کی کرکٹ ٹیم پچیس، ستائیس اور انتیس مارچ کو ٹی ٹونٹی کھیلنے پاکستان آئیگی

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان میں انٹرنیشل کرکٹ کی مکمل بحالی کے بعد ٹیموں کی پاکستان آمدکاسلسلہ جاری ہے۔ جنوبی افریقہ کامجوزہ دورہ پاکستان کا شیڈول سامنے آگیا ہے۔ذرائع کے مطابق

جنوبی افریقہ کی ٹیم3ٹی20میچز کے لئے مارچ میں پاکستان آئے گی۔ تینوں میچز27،25اور29مارچ کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کی پاکستان آمد سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط ہے۔ پروٹیز کا سکیورٹی وفد پاکستان سپر لیگ کے دوران سکیورٹی کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ میں جمع کروائے گا جس کے بعدپروٹیز کے دورہ پاکستان کے حوالے سے حتمی اعلان ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں