6

پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت17ملازمین نوکری سے فارغ

ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ سمیت سترہ ملاذمین نوکریوں سے فارغ،اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ایس بی ملازمین کی رٹ منظور کر لی ،
پاکستان سپورٹس بورڈ کے ملازمین وحید احمد اورنصراللہ سمیت دیگر نے رٹ دائر کی تھی ، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے رٹ پر فیصلہ سنا دیا۔ تمام سترہ ملاذمین جعل سازی سے خورشید شاہ کمیٹی سے ریگولائز ہوے تھے


عدالت کی جانب سے پچھلی تاریخ کو تقرری کے لیٹر مانگے گئے تھے ، کوئی بھی ملازم تقرری لیٹر نا پیش کر سکا جس پر عدالت نے جعل سازی سے بھرتی ہونے والے ملازمین کو فارغ کر دیا ، فارغ ہونے والے تمام ملازمین 18ویں ترمیم کے بعد سرپلس پولن کی اڑ میں پاکستان سپورٹس بورڈ ٹرانسفر ہوے تھے۔ تمام بوگس قرار دییے گئے ملازمین تحلیل ہونے والی وزارت صحت کے پرائیویٹ سیکٹر کے پروگراموں سے وابستہ تھے ، 2012میں پی پی حکومت نے جب کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کی کمیٹی بنائی تو اس اڑ میں یہ ملازمین بھی بوگس کاغذات پر بھرتی ہو کر مستقل ہو گئے ، مستقل ہونے کے بعد یہ ملازمین پاکستان سپورٹس بورڈ میں سرپلس پول کی مد۔یں ٹرانسفر ہو گئے ۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ملازمین نے ان سترہ ملاذمین کی تقرری کے خلاف عدالت سے رجوع کیا،عدالت گزشتہ کئی پیشیوں اے ان ملازمین سے تقررنامے طلب کر رہی تھی ، جمعرات کے روز چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ان ملازمین سے دوبارہ تقرر نامے طلب کیے ، ملازمین کے وکیل کا کہنا تھا کہ ان سب ملازمین کو ان کے پچھلے محکمہ میں جھوا دیا جاے ، چیف جسٹس نے حکم۔دیا کہ یہ تحلیل ہونے والے ادارے کے پروگرام سے وابستہ تھے ، جب وزارت ختم ہوئی تو پروگرام بھی ختم ہو گیے کیونکہ یہ پرائیویٹ ملازم تھے کنٹریکٹ پر نہیں ،عدالت نے کہا کہ ان سب کے پاس کنٹریکٹ نہیں پروگرام کے تقرر نامے ہیں ، اب یہ کسی ادارے میں نہیں سیدھے گھر جاینگے،عدالت نے عبدلوحید اور نصراللہ سمیت دیگر کی درخواستیں منظور کرتے ہوے پٹیشن نمٹا دی جن افسران اور ملازمین کو عدالت کی جانب سے فارغ کیا گیا ہے میں ڈپٹی ڈاءیریکٹر جنرل فنانس وجے کمار بھی شامل ہیں۔پاکستان سپورٹس بورڈ یونین کے صدر تقی بوسن شیخ کاشف تبسم، عامر جاوید خان ۔خالد محمود شازیہ اعجاز بھی فارغ ہونے والوں میں شامل ہیں۔ ڈاکٹر شاہینہ ۔ عاطف ضیا ۔محمد ابرار شہناز اختر بھی جعل سازی سے بھرتی ہونے والوں میں شامل ہیں۔بوگس کاغذات پر بھرتی ہونے والوں میں اظہر نثار بھی شامل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں