6

ترکی کے صدر دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے،شاندار استقبال

ترک صدر طیب اردوان 2روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر کا استقبال کیا، ترک صدر کے دورہ پاکستان میں سرمایہ کاری اور مختلف شعبوں میں معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ترک صدر طیب اردوان پاکستان کے دو روزہ دورے کیلئے نورخان ایئر بیس پہنچ گئے ہیں، خطے کی موجودہ صورتحال اور معیشت کے مضبوطی کیلئے ترک صدر کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، وزیراعظم عمران خان نے نورخان یئربیس پر خود جاکر ترک صدر کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا،

نور خان ایئربیس پر ترک صدر طیب اردوان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ ترک صدر کو بچوں نے گلدستہ پیش کیا ۔ ترک خاتون اول بھی ترک صدر کے ہمراہ ہیں، وزیرعظم عمران خان نے ترک مہمانوں کی خود گاڑی ڈرائیو کی۔ بتایا گیا ہے کہ ترک صدر کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد بھی پاکستان پہنچا ہے۔ ترک مہمانوں کو ایوان صدر میں عشائیہ دیا جائے گا، وزیراعظم عمران خان کل ترک صدر کو ظہرانہ دیں گے۔ ترک صدر طیب اردوان وزیراعظم عمران خان اورصدر مملکت سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔ دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بھی ترک صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔ صدر ن لیگ اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے بھی ترک صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم برادرملک ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتی ہے۔ محمد نوازشریف کے علاج معالجے کے باعث لندن میں ہوں، آپ اور آپ کے وفد کے لئے

نیک تمناوں کا اظہارکرتے ہیں۔ محمد نوازشریف، مسلم لیگ (ن)، اپوزیشن اور پوری قوم کی جانب سے ترک صدر کے لئے نیک تمناں کا اظہار کرتے ہیں۔ا نہوں نے کہا کہ صدر اردوان امت مسلمہ کی حمئیت وغیرت اور جرات کی علامت ہیں ۔ پاکستان اور ترکی دو بااعتماد بھائی ہیں، دونوں ممالک کے عوام میں محبت، اخوت اور اعتماد کا رشتہ استوار ہے۔ مقبوضہ جموں وکشمیر کے مظلوم عوام پر بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھانے پر پاکستانی عوام خاص طور پر صدر اردوان کے تہہ دل سے شکرگزار ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے معاملے پر پاکستان اور کشمیریوں کی غیر مشروط حمایت غیور اور جراتمند ترک قیادت اور عوام کے خلوص کا مظہر ہے۔پارلیمان آمد پر مسلم لیگ (ن)اور اپوزیشن اراکین صدر اردوان کا شایان شان استقبال کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں