5

حفیظ شیخ نے وزیراعظم کی مانگی ہوئی رقم دینے سے انکار کر دیا

وزیراعظم عمران خان آج کل کوشش کر رہے ہیں کہ وہ کسی طرح سوشل میڈیا کو کنٹرول کر لیں۔اسی بارے میں سوشل میڈیا کمپنیوں کو پاکستان میں اپنے دفاتر قائم کرنے کا کہا گیا ہے تا کہ حکومت تمام معاملات کو کنٹرول کر سکے۔اسی پر بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار روف کلاسرا نے اپنی یوٹیو ب ویڈیو

میں انکشاف کیا ہے کہ عمران خان چاہتے تھے کہ و ہ وزارت برائے انفارمیشن ایند ٹیکنالوجی کے ساتھ ایک ڈیجیٹل میڈیا ونگ قائم کر دیں جو ملک میں چلنے والے سوشل میڈیا ونگز کی نگرانی کرے گا۔ عمران خان نے جب وزارت برائے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی سے ونگ بنانے کا کہا تو ان کے سامنے بجٹ کا مسئلہ پیش کیا گیا کہ ہماے پاس اس کا بجٹ نہیں۔عمران خان نے کہا کہ جو سالانہ بجٹ دیا گیا ہے کوشش کر کے اسی میں اس ونگ کا قیام عمل میں لایا جائے۔لیکن ان کو انکار کا سامنا کرنا پڑا۔تجزیہ نگار نے اسی پر بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بعد میں عمران خان نے مشیر خزانہ حفیظ شیخ سے رابطہ کیا کہ وہ ملکی بجٹ میں گنجائش پیدا کریں اوراس ونگ کے لئے تقریاََ 42 ملین کی رقم دی جائے۔
مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے بھی وزیراعظم عمرا ن خان کا حکم نہ مانا اور انکار کر دیا کہ ہم نے گزشتہ 7 ماہ سے کسی وزارت کو فنڈز نہیں دیئے، ہمارے پاس پیسے نہیں ہیں، ہم پیسے نہیں دے سکتے۔یاد رہے

کہ اس ونگ کے قیام سے پہلے عمران خا ن کوشش کر چکے ہیں کہ وہ کسی طرح سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کو روک سکیں۔جس کی ایک مثال پیمرا کی ویب ٹی کو رجسٹر کروانے کی درخواست بھی شامل ہے۔کہا جا رہا ہے کہ حکومت ہمارے نیشنل میڈیا کو کنٹرول کرنے کے بعد کوشش کر رہی ہے کہ وہ سوشل میڈیا کو بھی کنٹرول کر لے اور اسے بھی اپنے مطابق استعمال کر سکے لیکن ابھی تک حکومت اس میں ناکام رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں