5

نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت پنجاب کے ایک اور شہر میں کام شروع

لاہور (ویب ڈیسک)نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر)اعظم سلیمان خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا ۔چیئرمین ٹاسک فورس برائے ہاؤسنگ یعقوب طاہر اظہار، وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران، خزانہ، ہاؤسنگ کے محکموں کے سیکرٹریز، کمشنر لاہور ڈویژن نے شرکت کی،

پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کی استعداد کار بڑھانے کے بارے میں اہم فیصلے رینالہ خورد کے بعد کالا شاہ کاکو اور گوجرانوالہ میں زمین کے حصول کے طریقہ کار پر غور کیا گیاجبکہ گوجرانوالہ ریجن میں 304ایکڑ رقبہ ایکوائر کرنے کا فیصلہ ہوا۔پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی نے 13لاکھ 70ہزار گھروں کی تعمیر کیلئے پلان تیار کر لیا، اس پلان کے حوالے سے چیف سیکرٹری کو بریفنگ دی گئی، جس کے مطابق تین اور پانچ مرلہ گھر تین سال کے عرصے میں تعمیر کئے جائیں گے ،ایک لاکھ70ہزار گھر پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی مکمل کریگی جبکہ 12لاکھ گھر نجی شراکت داری کے تحت تعمیرکئے جائیں گے ۔چیف سیکرٹری پنجاب میجر(ر)اعظم سلیمان کی جانب سے ہدایات جاری کی گئیں کہ منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یوٹیلیٹی سٹورز کے لیے 10ارب روپے کا ریلیف پیکیج فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ، تاہم آبادی کے تناسب سے یوٹیلیٹی سٹورز کی کم برانچز نے ریلیف پیکیج کی افادیت پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے ۔ سٹورز پر متعدد اشیا تاحال دستیاب ہی نہیں ہیں روزنامہ دنیا کو موصول ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 22 کروڑ عوام کیلئے یوٹیلیٹی سٹورز کی5ہزار سے زائد شاخیں موجود ہیں۔ اس تناسب سے 44ہزار افراد کیلئے ایک یوٹیلیٹی سٹور مختص ہے ۔

اسی طرح صوبائی دارالحکومت لاہور کی آبادی تقریباً 1کروڑ20لاکھ کے قریب ہے جبکہ یوٹیلیٹی سٹورز کی تعداد11ہے جوکہ دو ریجنز پر مشتمل ہیں۔ اس تناسب سے لاہور کے 1لاکھ 9ہزار باسیوں کیلئے صرف ایک یوٹیلیٹی سٹور مختص ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن گزشتہ6سال سے مالی بحران کا شکار ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں