4

کرونا وائرس کے شکار مریض پاکستان پہنچتے ہی صحتیاب ہوگئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) کرونا وائرس کا شکار 5 میں سے چار پاکستانی صحت یاب ہو گئے،وزات صحت نے تصدیق کردی ۔ تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ چین میں کرونا وائرس کا شکار ہونے والے 5 میں سے 4 افراد صحت یاب ہو گئے ہیں۔ جنہیں ہسپتال سے بھی ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ بات بتاتے ہوئے بہت خوشی ہے کہ کرونا وائرس کا شکار پانچ پاکستانیوں میں سے چار صحت یاب ہو گئے ہیں۔کرونا وائرس کے تمام مریضوں میں سے 98 فیصد مریض کی جان بچا لی گئی ۔
یہ بات بھی قابل غور رہے کہ کرونا وائرس جیسے خطر ناک وائرس سے 1396 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 60 ہزار کے قریب اس وائرس سے متاثر ہیں۔ تاہم چین کی کرونا وائرس کے خلاف جاری جنگ میں اب تک 6 ہزار کے قریب لوگوں کی جانب کو بچایا جا چکا ہے۔چین کی حکومت وائرس سے لڑنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ووہان میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے 10 دنوں میں 1000 بستروں کا ہسپتال بنایا تھا جس نے پوری دنیا کو حیران کیا تھا کہ کس طرح کوئی ملک 10 دنوں میں اتنا جدید ہسپتال بنا سکتا ہے۔ لیکن ان تمام کاوشوں کے بعد بھی کرونا وائرس پر قابو پانا مشکل ہو گیا ہے۔ووہان کے ہسپتال کی ایک میڈیکل ورکر نے دعویٰ کیا ہے کہ کرونا وائرس سے ہلاکتیں بتائی گئی تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔ کیونکہ جو لوگ ٹیسٹ کے انتطار میں ہی وائرس سے ہلاک ہو جاتے ہیں ان کو کرونا وائرس کا شکار نہیں سمجھا جاتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں