85

بھارت میں ٹریفک حادثہ میں 16افراد ہلاک، 31 زخمی

فیروزآباد: آگرہ لکھنو ایکسپریس وے پر مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 31 زخمی ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر فیروز آباد میں آگرہ لکھنو ایکسپریس وے پر مسافر بس روڈ کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 16 مسافر ہلاک اور 31 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق ڈبل ڈیکر مسافر بس نئی دلی سے بہار جارہی تھی کہ اس دوران  آگرہ لکھنو ایکسپریس وے پر ایک ٹرک ڈرائیور سڑک کے کنارے ٹائر تبدیل کررہا تھا جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply