6

ڈالر 225کا ہونے والا تھا لیکن ایک دوست نے ملک کو سنبھالا دیا،عمران خان

      اسلام آباد۔۔۔۔۔ پاکستان میں ڈالر 225 روپے کا ہونے والا تھا مگر عین موقع پر کس دوست ملک نے پاکستان کو سنبھالا ، نام جان کر پاکستانیوں کو حیرت کا جھٹکا لگے گا . .

. وزیراعظم عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ڈیفالٹ کر جاتے تو ڈالر 225 روپے کو ہوتا. تفصیلات کے مطابق آج وزیراعظم عمران خان کی صحافیوں سے ملاقات ہوئی ہے.ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ ملک کو ڈیفالٹر ہونے سے بچانا حکومت کی بڑی کامیابی ہے.معاشی طور پر بدحالی میں گذشتہ 10 سال کا بہت بڑا کردار ہے. انہوں نے کہا کہ ڈیفالٹ کر جاتے تو ڈالر 225 روپے کا ہوتا.آصف زرداری اور نواز شریف کے دور میں ایکسپورٹ کم اور امپورٹ زیادہ ہوئی.کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 19.5 سے کم کر کے 2.5 ارب ڈالر پر لے آئے ہیں.ن لیگ نے جتنے غیر ملکی زرمبادلہ چھوڑے وہ دو دن کے لیے تھے.سعودی عرب،چین اور یو اے ای نے ڈیفالٹ سے بچنے کے لیے مدد کی.ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے دور میں بجلی کی مہنگے کنٹریکٹ کیے گئے،انہوں نے کہا کہ کرپٹ لوگوں سے ریکوری کرنا عدالت اور احتساب کرنے والے اداروں کا کام ہے. وزیراعظم نے مزید کہا کہ فوج اس لیے میرے ساتھ کھڑی ہے کیونکہ میں کرپٹ نہیں.ملٹری ایجنسیز کو معلوم ہوتا ہے

کون کیا کر رہا ہے. اگر کوئی سیاستدان کرپشن کرتا ہے تو انہیں پتہ چل جاتا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا میری ذات پر حملہ کرے تو کوئی مسئلہ نہیں.میڈیا جب ملک پر حملہ کرتا ہے تو مسئلہ ہوتا ہے.عمران خان نے یہ بھی واضح کیا کہ حکومت کہیں نہیں جا رہی،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہو سکتی. انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو پتہ ہے کہ یہ حکومت کامیاب ہوئی گئی تو ہماری دکانیں بند ہو جائیں گی اور

یہ جیلوں میں ہوں گے،وزیراعظم نے مزید کہا کہ آٹا بحران کی تحقیقاتی رپورٹ کچھ سوالات کے ساتھ واپس بھجوائی. .حکومت اور فوج میں کوئی تناؤ نہیں.میرے کرپٹ نہ ہونے کی وجہ سے فوج ساتھ کھڑی ہے.جو کرپشن کرتے ہیں فوج کا ڈر انہیں ہوتا ہے،میں نہ کرپٹ ہوں اور نہ ہی پیسے بنا رہا ہوں.کرپشن کرنے والوں کے ہی فوج سے اختلافات ہوتے ہیں.فوج کو دبانے کے لیے ان کے خلاف سازش کی جاتی رہی.وزیراعظم نے مزید کہا کہ سینیٹ میں پیسوں کا استعمال روکنے کے لیے شو آف ہینڈ کا قانون لا رہے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں