5

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معیشت کو بہتر ین قرار دے دیا

 آئی ایم ایف نے پاکستان کی معیشت کو بہتر قرار دے دیا، پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوئے ہیں، پاکستان میںمہنگائی بھی جلد کم ہوجائے گی . میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا ہے .

جس کے تحت پاکستان سے بات چیت مثبت رہی. پاکستان نے اصلاحات پر عملدرآمد کیا. پاکستان میں مالیاتی خسارہ کم ہوگیا ہے. پاکستان کی معیشت میں بہتری توقعات سے بڑھ کرہے. اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوئے ہیں، پاکستان میںمہنگائی کم ہوجائے گی. مہنگائی میں ڈالر کے ایکسچینج ریٹ کے اثرات کم ہونا شروع ہوئے ہیں. مزید برآں آئی ایم ا یف اور پاکستان کے درمیان اگلی قسط کے لئے دوسرے اقتصادی جائزہ  مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں. ​ ذرائع وزارت

خزانہ کا کہنا ہے کہ مذاکرات کامیاب ہوئے ہیں اور کوئی منی بجٹ نہیں آ ئے گا. آئی ایم ایف نے معاشی اصلاحات میں پیش رفت کا اعتراف کیا ہے جبکہ بجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ٹیکس ریونیو بڑھانے پر زور دیا گیا ہے. آئی ایم کی جانب

سے پاکستان کی معاشی اصطلاحات میں پیش رفت کا اعتراف کرتے ہوئے منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسگ پر بھی اطمینان کا اظہار کیا ہے. عالمی مالیاتی ادارے نے دوسری جانب بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافے، ٹیکس ریونیو بڑھانے اور سرکاری محکموں کے نقصانات میں کمی لانے کا بھی مطالبہ کر دیا ہے. تین سے تیرہ فروری تک چلنے والے مذاکرات میں پاکستان نے سرکاری اداروں کی نجکاری اور نان ٹیکس ریونیو بڑھانے کے ساتھ ساتھ غیر ضروری اخراجات اور خسارے کم کروانے کی یقین دھانی کروائی

گئی ہے. کامياب مذاکرات کے بعد آئی ایم ایف کا وفد واپس روانہ ہوگیا ہے. اب آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ 45 کروڑ ڈالرکی اگلی قسط جاری کرنے کی منظوری دےگا، 6 ارب ڈالر میں سے پاکستان کو1 ارب 44 کروڑ ڈالر پہلے ہی مل چکے ہیں. 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں