7

پی ایس ایل 6 کے میچز پشاور میں کھیلے جاسکتے ہیں:احسان مانی

پشاور(میٹرو واچ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے پی ایس ایل 6 کے بعض میچز ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم ، پشاور میں کروانے کا امکان ظاہر کیا ہے -تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی ٹرافی کی نیشنل سٹیڈیم کراچی میں تقریب رونمائی ہوئی،تقریب میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی

اور سی ای او وسیم خان کے علاوہ تمام فرنچائراونرزاور کپتانوں نے شرکت کی . ٹرافی برطانیہ کی کمپنی اوٹ اول سلور سمٹس نے تیار کی ہے ،ٹرافی کے اوپر نصب چانداور سہ جہتی ستارہ پاکستان کی نمائندگی کررہا ہے،65 سینٹی میٹر لمبی ٹرافی کا وزن 8 کلو ہے .میڈیا سے گفتگو کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین احسان مانی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل پاکستانی کرکٹ کا سب سے بڑا ایونٹ ہے، اتنا بڑا ایونٹ پہلے نہیں ہوا،ہم نےگیارہ ماہ قبل اعلان کیا تھا کہ اب سارا پی ایس ایل پاکستان میں ہوگا ،ایک وقت تھا کہ کسی کومعلوم نہیں تھا کہ یہ کیسےہوگا لیکن سب نےسپورٹ کیا اور آج پی ایس

ایل مکمل طور پر پاکستان میں ہورہا ہے،بڑی تعدادمیں غیرملکی پلیئرز نےرجسٹرکیا جس سےدیگر ٹیموں کا اعتمادبحال ہوگا، پاکستان میں پی ایس ایل میچز کے انعقاد سے معیشت کوبھی فائدہ ہوگا، انکا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت اور کراچی نے ہمیشہ پی ایس ایل کو سپورٹ کیااور پی ایس ایل کا افتتاحی میچ یہاں ہونا اس کا اعتراف ہے-

اس موقع پر احسان مانی نے اعلان کیا کہ اگرخیبر پختونخواہ حکومت نے اس سال ارباب نیاز سٹیڈیم میں ترقیاتی کام مکمل کرلیےتو پشاور میں پی ایس ایل 6 کے میچز ضرورہوں گے-یاد رہے کہ ارباب نیاز سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کاپراجیکٹ صوبائی حکومت نے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا ہے جس پر ایک ارب 37 کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیںاپ گریڈیشن 2021 ء تک مکمل کی جائے گی اور سٹیڈیم پی ایس ایل میچوں کے لئے تیار ہوگا، اپ گریڈیشن میں فور سٹارہاسٹل،سوئمنگ پول،نیشنل کرکٹ اکیڈمی،

نیا پویلین،پریس گیلری اور تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش میں اضافہ شامل ہیں سٹیڈیم میں تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش 16 ہزارسے 35 ہزار تک بڑھائی جائے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں