6

پی ایس ایل 5 ٹرافی کی تقریب رونمائی میں ملتان سلطانز کے کپتان کی عدم حاضری کی وجہ بتا دی گئی

لاہور(میٹرو واچ) پی ایس ایل 5 ٹرافی کی تقریب رونمائی میں ملتان سلطانز کے کپتان کی عدم حاضری کی وجہ بتا دی گئی، شان مسعود پاکستانکے دورے پر آئی ایم سی سی کی ٹیم کیخلاف میچ میں شرکت کے باعث پی سی بی کی جانب سے منعقدہ تقریب میں شرکت نہ کر سکے . تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 5 کی ٹرافی کی تقریب رونمائی میں ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود کی عدم شرکت پر سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں .

اس حوالے سے اب وضاحت کر دی گئی ہے. بتایا گیا ہے کہ ملتان سلطانز کو آج بدھ کے روز ایم سی سی کے خلاف لاہور میں میچ کھیلنا تھا جس کی وجہ سے ٹیم کے کپتان شان مسعودکراچی میں پی ایس ایل ٹرافی کی تقریب رونمائی میں شرکت نہ کر سکے. واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے 5ویں ایڈیشن کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی- سکواش لیجنڈ جہانگیر خان پی ایس ایل کی ٹرافی نیشنل کرکٹ سٹیڈیم ،کراچی لیکر آئے جہاں اس کی تقریب رونمائی کی گئی، تمام چھ کے چھ کپتان بھی اس موقع پر موجود تھے،چمچماتی ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن کے بعد ٹیم لیڈرز اپنے پلان بتائے. ٹرافی برطانیہ کی کمپنی اوٹ اول سلور سمٹس نے تیار کی ہے ،ٹرافی کے اوپر نصب چانداور سہ جہتی ستارہ 

پاکستان کی نمائندگی کررہا ہے،65 سینٹی میٹر لمبی ٹرافی کا وزن 8 کلو ہے . یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ کا پانچواں ایڈیشن 20 فروری سے شروع ہوگا جسکے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے اور یہ پہلی مرتبہ ہوگا جب پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان کی سرزمین پر کھیلے جائیںگے. ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ 20 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا. لیگ میں شامل 6 ٹیموں جن میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز، لاہور قلندرز، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز شامل ہیں، ان کے مابین فائنل سمیت 34 میچز کھیلے جائیں گے.کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی. 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں