6

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو عمر اکمل سے بھی اچھا کھلاڑی مل گیا

پی سی بی کی جانب سے عمر اکمل کو معطل کیے جانے کے بعد آل رائونڈر انور علی کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔ پی ایس ایل کی ٹیکنیکل کمیٹی نے بطور متبادل کھلاڑی انور علی کے نام کی منظوری دے دی ہے۔بطور متبادل کرکٹر پی ایس ایل فائیو میں انور علی کا انتخاب سلور کٹیگری میں کیا گیا ہے۔
اس سے قبل انور علی ایچ بی ایل پی ایس ایل کے تمام ایڈیشنز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرچکے ہیں۔انور علی اب تک 32 پی ایس ایل میچوں میں 191 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 23 وکٹیں بھی حاصل کرچکے ہیں۔ 32 سالہ انور علی کے بھارت کے خلاف تاریخی سپیل کی بدولت پاکستان نے 2006ئ میں سرفراز احمد کی زیر قیادت انڈر 19 ورلڈ کپ میں کامیابی حاصل کی تھی -یاد رہے کہ قومی ٹیم کے جارح مزاج بلے باز عمر اکمل کو کینیڈا میں کھیلی گئی گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ میں ممکنہ طور پر فکسنگ کرنے کے الزام میں معطل کیا گیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال کینیڈا گلوبل

ٹی 20 میں شرکت کے حوالے سے عمر اکمل نے سابق ٹیسٹ کرکٹر منصور اختر پر فکسنگ پیشکش کا الزام لگایا تھا جس پر ان سے بھی پوچھ گچھ ہوئی لیکن عمر اکمل کے گرد گھیرا تنگ ہوتا گیا، اس کی خاص وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ عمر اکمل کی نجی تقریبا ت میں شرکت اور مشکوک افراد سے میل ملاقات کے باعث وہ اینٹی کرپشن کے ریڈار میں آئے،پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے اہلکار گزشتہ رات نجی ہوٹل پہنچے تھے جہاں عمر اکمل اہل خانہ کیساتھ موجود تھے ، پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے اہلکاروں نے عمر اکمل سے رات بھر تحقیقات کیں اور ان کے دونوں موبائل فونز بھی قبضے میں لیکر اس میں موجود نمبرز سے رابطوں کے حوالے سے سوال جواب کیے ۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی اہلکاروں نے تحقیقات کے دوران ایک اور مشکوک شخص سے پوچھ گچھ کی۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن اہلکاروں نے چیئر مین احسان مانی اور سی او او وسیم خان کو اس کیس کی تحقیقات

کے حوالے سے بریف کردیا ہے اور عمر اکمل کے خلاف مضبوط شواہد سامنے آنے کے بعد ہی پی سی بی نے پی ایس ایل کے آغاز سے محض چند گھنٹے قبل انہیں معطل کرنے کا اعلان کیا۔معطل کرکٹر کے بھائی کامران اکمل نے موقف دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی ہوا، پی سی بی ہی بتا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں