110

عہدِ وفا کے گلزار پی ایس ایل کی ٹیم کا ترانہ گائیں گے

اسلام آباد (میٹرو واچ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامہ عہدِ وفا میں گلزار کے کردار سے اپنی پہچان بنانے والے اداکار عدنان صمد خان اب گلوگاری کے میدان میں بھی آگئے ہیں . تفصیلات کے مطابق عدنان صمد خان (گلزار) پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ‘ملتان سلطان’ کا آفیشل ترانہ گائیں گے .

گانا عدنان صمد گلوکار ارشمان خان کے ساتھ مِل کر گائیں گے.

اداکار عدنان صمد خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی جِس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ اِس سال ملتان سلطان کا آفیشل ترانہ گائیں گے.
عدنان کی اس پوسٹ پر ان کے چاہنے والوں نے بے حد مبارکباد دی جبکہ کچھ نے اداکار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بس اب انتظار نہیں ہو رہا آپ کی آواز بطور گلوکار سننے کے لیے. واضح رہے کہ ڈرامہ عہدِ وفا میں گلزار کے کردار کو مداحوں کی جانب سے بہت سراہا جا رہا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply