5

کورونا وائرس ،امیگریشن کاؤنٹرز پر شیشے کے باکس لگادیے گئے

اسلام آباد (میٹرو واچ)چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے کورونا وائرس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، اس سلسلے میں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے ایئر پورٹ پر مزید احتیاطی انتظامات کیے گئے ہیں .

اسلام آباد ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق عملے کے تحفظ کے لیے امیگریشن کاؤنٹرز پر شیشے کے باکس لگادیے گئے ہیں جہاں چین، ایران، بنکاک، ملائیشیا، خلیجی ممالک سے آنے والوں کی اسکریننگ جاری ہے .

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد مزید اقدامات اٹھائے جارہے ہیں.

دوسری جانب وفاقی وزیرصحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کورونا وائرس سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کی، یہ اجلاس بلوچستان میں ممکنہ کورونا وائرس کے پیش نظر طلب کیا گیا.

اجلاس میں چاروں صوبائی سیکریٹریز بھی اسکائپ کے ذریعے شامل ہیں جبکہ کورونا وائرس سے بچاؤ کےلیے ممکنہ حکمت عملی بنانے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں