67

انڈیا میں ٹرمپ کا خطاب: پاکستان سے ہمارے تعلقات میں بہتری آئی ہے

اسلام آباد(میٹرو واچ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ اور انڈیا سخت گیر اسلام کے خلاف لڑنے کے لیے متحد ہیں . پیر کو انڈیا پہنچنے کے بعد احمد آباد میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ’ہر قوم کو اپنے سرحدوں کی حفاظت کرنے اور کنٹرول کرنے کا حق ہوتا ہے .

امریکہ اور انڈیا کے درمیان دہشت گردی اور ان کے نظریات کے خلاف جنگ پر اتفاق پایا جاتا ہے اسی لیے جب سے میں نے اقتدار سنبھالا ہے میری انتظامیہ پاکستان کے ساتھ دہشت گرد تنظیموں اور پاکستانی سرحد پر سرگرم عسکری کیمپوں کے خلاف کارروائی کے لیے مثبت انداز میں کام کر رہی ہے. ہمارے پاکستان کے ساتھ تعلقات بہت اچھے ہیں.‘ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’انہی کوششوں کی بدولت ہم پاکستان کے ساتھ بڑی پیش قدمیوں کی نشانیاں دیکھنا شروع کر رہے ہیں. اور ہم امید کرتے ہیں کہ کشیدگی میں کمی، مستقبل میں استحکام، جنوبی ایشیا کے تمام ممالک کے درمیان ہم آہنگی کے لیے انڈیا کو اہم رہنما کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ بہتر مستقبل تشکیل دیا جا سکے،

اس کے لیے انڈیا پر مسائل کے حل اور امن کی ترویج کے لیے بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے.‘ امریکی صدر نے انڈین وزیراعظم کے ہمراہ خطاب میں کہا کہ ان کا ملک بہترین فوجی سازوسامان بناتا ہے اور اب وہ انڈیا کے ساتھ اس کے لیے کام کر رہے ہیں. ’کل ہم تین ارب ڈالر کا معاہدہ کرنے جا رہے ہیں. ہم انڈیا کو اپنا اچھا ڈیفنس پارٹنر بنانا چاہتے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply