8

ڈالر کی قیمت میں 6 روپے تک کی کمی کا امکان

کراچی(میٹرو واچ) ڈالر کی قیمت میں 6 روپے تک کی کمی کا امکان، کریڈٹ سوئز کے مطابق آنے والے دنوں میں پاکستانی روپے کی قدر میں 4 فیصد تک اضافے کا امکان ہے . تفصیلات کے مطابق غیر ملکی ادارے کریڈٹ سوئس کی جانب سے پاکستانی معیشت کے حوالے سے رپورٹ جاری کی گئی ہے .

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں آنے والے دنوں میں شرح سود اور ڈالر کی قیمت میں کمی کے واضح امکانات ہیں. کریڈٹ سوئز کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کی شرح بڑھی ہے مگر اس کے باوجود شرح سود میں اضافے کا امکان نہیں، سٹیٹ بینک مہنگائی میں کمی کا انتظار کررہا ہے، جیسے ہی حالات میں کچھ بہتری آئی شرح سود میں کمی کردی جائے گی. کریڈٹ سوئس کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام میں رہتے ہوئے روپے کی قدر میں 4 فیصد اضافے ریکارڈ کیا گیا ہے.روپے کی قدر مستحکم ہو چکی ہے، جبکہ آنے والے دنوں میں پاکستانی کرنسی کی قیمت میں مزید 4 فیصد اضافے کی توقع ہے. دوسری جانب مقامی اوپن مارکیٹ میں منگل کو پاکستانی روپے کے

مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مستحکم رہی دیگر کرنسیوں میں یورو اوربرطانوی پاونڈ کی قدر میںاضافہ ہوا جبکہ سعودی ریال اور یوے ای درہم کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی.فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 5 پیسے کے اضافے سی154.20روپے سے بڑھ کر154.25روپے اور قیمت فروخت154.30روپے سے بڑھ کر 154.35روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید154.10روپے اور قیمت فروخت154.40روپے مستحکم رہی . جبکہ پاکستانکے زرمبادلہ ذخائر میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے کہ ملک کے کل زرمبادلہ ذخائر تقریباً 19 ارب ڈالرز کی سطح کے قریب پہنچ چکے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں