6

ایرانی سرحد بند ہو نے کی وجہ سے ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے فی کلو اضافہ

اسلام آباد (میٹرو واچ) کرونا وائرس کے باعث ایرانی سرحد کو بند کر دیا گیا ہے جس کے اثرات کی صورت میں ایل پی جی کی قیمت میں حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا ہے . ایرانی سرحد بند ہونے کی وجہ سے ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 500 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 2000 روپے

تک کا اضافہ ہوا ہے .ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان دن میں ایک ہزار میٹرک ایل پی جی درآمد کرتا تھا جو کہ اب کرونا وائرس کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے،اسی پابندی کی وجہ سے ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے فی کلو کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے. سرحد بند ہونے کی وجہ سے اکثر کنٹینرز پھنس گئے ہیں جس کی وجہ سے ایل پی جی کا بحران شدت اختیار کر سکتا ہے. ایل پی جی ڈسڑریبیوشن ایسوسی ایشن کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت اس بحران سے بچنے کے لئے کوئی مترادف راستہ نکالے

کیونکہ یہ لوگوں کی ایک بنیادی ضرورت ہے. یاد رہے کہ دوسری جانب پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی خبریں سرگرم ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے تک کی کمی آئے گی جبکہ پٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹرکمی کے امکان ہیں. اسی دوران اگر عوام کے لئے ایک خوشی کی خبر آئی تھی تو دوسری طرف خبر آئی ہے کہ ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے فی کلو اضافہ ہو گیا ہے اور آئندہ کچھ وقت میں اس کا بحران پیدا ہونے کا بھی خدشہ ہے. واضح رہے کہ .ایرانی سرحد بند ہونے کی وجہ سے ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا

ہے جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 500 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 2000 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان دن میں ایک ہزار میٹرک ایل پی جی درآمد کرتا تھا جو کہ اب کرونا وائرس کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں