6

ورلڈ الیون اور ایشیاء الیون مقابلوں میں پاکستانی پلیئرز نظرانداز کرنے کی وجہ سامنے آگئی

ڈھاکہ میں شیڈول دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے لیے ایشیا الیون کا اعلان کردیا گیا . ڈھاکہ میں شیخ مجیب کے 100 ویں یوم پیدائش کی مناسبت سے ہونے والی تقریبات کے سلسلے میں شیڈول دو ٹی ٹونٹی میچوں کے لیے ایشیا الیون کا اعلان کردیا گیا جس میں کسی پاکستانی کھلاڑی کو شامل نہیں کیا گیا .

رپورٹ کے مطابق ڈھاکہ میں 21 مارچ اور 22 مارچ کو شیڈول دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی . ایشیا الیون کی ٹیم میں بھارت سے 6 اور بنگلا دیش کے 5 کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ہے لیکن پاکستان کے کسی کھلاڑی کا نام شامل نہیں.بی سی بی کے صدر نظم الحسن کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کسی پاکستانی کھلاڑی کو شامل نہیں کیا گیا کیوں کہ وہ پاکستان سپر لیگ میں مصروف ہیں اور 22 مارچ کو ٹورنامنٹ کا فائنل بھی کھیلا جائے گا. ایشیاء الیون ویرات کوہلی، کے ایل راہول، شیکھر ، ریشبھ پانٹ، کلدیپ یادیو، محمد شامی، تھیسارا پریرا، لیستھ ملنگا، راشد خان، مجیب الرحمٰن، مستفیض الرحمٰن، تمیم اقبال، مشفیق الرحیم، لٹن داس، سندیپ لمیچھانے ، محموداللہ پر مشتمل ہو گی جب کہ ورلڈ الیون میں الیکس ہیلز، کرس گیل، فاف ڈوپلیسز، نیکولس پوران، برینڈن ٹیلر، جونی بیئر سٹو، کیرون پولارڈ، شیلڈن کوٹریل، لونگی نگیڈی، اینڈریو ٹائی، مچل میکلینگھن شامل ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں