103

احسن اقبال، شاہد خاقان کی ضمانت پر عمران خان ناخوش

سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ عمران خان خوش نہیں ہیں، وہ کابینہ کے اجلاس میں بھی خوش نہیں تھے، شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی ضمانت ہو گئی ہے وہ بھی نکل کر آ گئے ہیں،عدالت میں جج کی طرف سے پوچھے گئے سوالوں کا نیب کے پاس جواب ہی موجود

نہیں تھا جس کی وجہ سے ضمانت ہو گئی ہے،عمران خان کا بڑے لوگوں کو پکڑنے کا بیانیہ مکمل طور پر شکست کھا رہا ہے . تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ نواز شریف بیرون ملک جا کر ہشاش بشاش ہیں اور ہاتھ ہلا ہلا کر عمران خان کو کہہ رہے ہیں کہ میں ہوں وہ جس کو 17ملکوں کی نیب ڈھونڈ رہی ہے، اب عمران خان پریشان ہیں وہ سوچ رہے ہیں کہ یہ ہوا کیا ہے میرے ساتھ،ن لیگ ساری کی ساری باہر آ گئی تو خواجہ برادران بھی جلد باہر آ جائیں گے،اسی طرح سے پیپلز پارٹی کی بھی تمام قیادت باہر ہے،مریم نواز بھی اس وقت ضمانت پر رہا ہیں اور ملک کے اندر کہیں بھی آ بھی سکتی ہیں اور جا سکتی ہیں انہیں کوئی روک ٹوک نہیں ہے .

ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ عمران خان اس وقت لڑنے کے موڈ میں ہیں،وہ مزیدسمجھوتہ کرنے کے موڈ میں نہیں لیکن سوال یہ ہے کہ اب وہ لڑیں گے کیسے؟وہ احتساب کے عمل کو دیکھ کر شدید مایوس ہیں،دنیا بھر کے ملکوں نے بیرون ملک اپنی دولت واپس لی ہے،پاکستان کیوں نہیں لے سکتا، یہ رقم بیرون ملک سے لاناکوئی ناممکن کام نہیں ہے،عمران خان خود فرنٹ سیٹ پر آ رہے ہیں معاملات کو سنبھال رہے ہیں.ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال عمران خان کیلئے مسئلہ بن رہے

ہیں،شاہد خاقان عباسی کو مریم نواز اور نواز شریف کی طرف سے باقاعدہ درخواست کی گئی تھی کہ وہ ضمانت کیلئے درخواست دیں،شاہد خاقان عباسی کا وزیراعظم کیلئے نام چوہدری نثار نے دیا تھا،عمران خان ان ضمانتوں پر خوش نہیں ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply