8

اے ٹی ایم سے رقم نکالنے پر اضافی رقم بطور فیس لی جائے گی

ریاض ( نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر خبر گردش کر رہی ہے کہ کریڈٹ کارڈز سے نقد رقم نکلوانے والوں سے فیس لی جائے گی۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی بینکوں میں میڈیا کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ کریڈٹ کارڈ یا اے ٹی ایم سے پانچ ہزار ریال یااس سے کم رقم نکالنے پر

اے ٹی ایم فیس چارج ہوگی۔اگر کسی نے کریڈٹ کارڈ سے پانچ ہزار ریال یا اس سے کم رقم نکلوائی تو اس کی فیس زیادہ سے زیادہ 75 ریال چارج ہوگی۔ یہ فیس ایک مرتبہ کی ٹرانزیکشن پر لاگو ہوگی۔میڈیا کے مطابق اگر کسی نے کریڈٹ کارڈ سے 5 ہزار ریال سے زیادہ رقم نکالی تو اس سے فی ٹرانزیکشن 3 فیصد تک وصول کیے جائیں گے۔ فیس کی انتہائی حد 300 ریال تک ہوگی۔ اس سے زیادہ فیس نہیں لی جائے گی۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد سعودی عرب نے پاکستانیوں کو جاری ویزے بھی منسوخ کر دئیے ہیں۔سعودی عرب نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر عمرہ زائرین کے داخلے پر عارضی پابندی لگادی ہے۔جب کہ عمرہ ویزے منسوخ کیے جانے کے بعد کراچی،سیالکوٹ اور اسلام آباد سے جدہ اور مدینہ جانے والی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔یہ پابندی آج ہی نافذ ہوئی گئی ہے۔اسلام آباد ائیرپورٹ پر غیر ملکی فضائی کمپنی نے 90 عمرہ زائرین کو پرواز سے اتار دیا ہے۔یہ عمر زائرین غیر ملکی پرواز ای وائی 232 سے سعودی عرب جا رہے تھے۔ذرائع کے مطابق وزٹ ویزہ والے مسافر بھی سعودی عرب نہیں جا سکیں گے۔صرف بزنس ویزہ یا اقامہ رکھنے والے ہی جا سکیں گے۔ایوی ایشن ڈویژن نے پی آئی اے اور دیگر ائیرلائنز کو ہدایات جاری کر دی ہیں جس کا باضابطہ نوٹفیکیشن کچھ دیر بعد جاری کیا

جائے گا۔حکام کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے عمرہ ویزے پر جانے والوں کے متعلق نئے احکامات پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔خیال رہے کہ سعودی وزارت خارجہ نے پاکستان سے اڑنے والی تمام پروازوں کا باقاعدہ طور پر خبردار کر دیا ہے کہ وہ پاکستان کے کسی بھی شہری کو مکہ مکرمہ میں عمرے کی ادائیگی یا مدینہ منورہ کی زیارت کے لیے ہرگز نہ لے کر آئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں