7

پی ایس ایل نے بین کٹنگ اور انکی منگیتر ایرن ہالینڈ کے مابین دوریاں مٹا دیں

راولپنڈی(میٹرو واچ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آفیشل پریزنٹر ایرن وکٹوریہ ہالینڈ انتہائی خوش ہیں کیوں کہ ان کے منگیتر اور آسٹریلوی کرکٹر بین کٹنگ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جمعرات کے روز اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پانچ وکٹوں سے کامیاب کروانے میں مرکزی کردار ادا کیا ہے . سابق مس ورلڈ آسٹریلیا نے ٹویٹر پر بین کٹنگ کے ساتھ ایک تصویر

شیئر کی اور لکھا کہ ’’مجھے آپ پر فخر ہے‘‘ .یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 30 سالہ ایرن ہالینڈ اور 33 سالہ بین کٹنگ رواں سال شادی کریں گے تاہم اس وقت دونوں اپنی اپنی مصروفیات کے باعث الگ الگ رہ رہے ہیں ، ایرن ہالینڈ اس وقت سڈنی میں مقیم ہیں جب کہ بین کٹنگ برسبین میں رہتے ہیں -یاد رہے کہ بین کٹنگ نے آخری اوور میں دو لگاتار چھکے لگائے جس کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل 2020 کے نویں مقابلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دی. کٹنگ کے صرف 17 گیندوں پرناقابل شکست 42 رنز نے گلیڈی ایٹرز کو 19.4 اوورز میں کامیابی دلائی اور موجودہ پی ایس ایل چیمپئن نے4 مقابلوں میں سے تین میں کامیابی حاصل کرکے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی .آخری اوور میں کوئٹہ کو11 رنز کی ضرورت تھی اور کٹنگ نے تیز رفتار بولر عماد بٹ کو دو چھکے لگاکر اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کروایا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں