6

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) بھی کراچی میں رپورٹ ہونے والے کورونا وائرس کے کیسز کے باعث تشویش میں مبتلا ہو گیا ہے تاہم بورڈ ترجمان کا کہنا ہے کہ اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں جس پر فی الحال کوئی موقف دینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں اختتامی مرحلے کے میچز شروع ہونے میں ابھی کافی وقت پڑا ہے لہٰذا جو بھی فیصلہ ہوگا اس سے عوام کو آگاہ کردیا جائے گا۔


کراچی میں اب میچز 12 مارچ سے کھیلے جائیں گے اور توقع یہی ہے کہ شائقین کی بڑی تعداد ان میچوں کیلئے میدان کا رخ کرے گی جو کہ ابتدائی میچوں میں بہت زیادہ نہیں رہی تھی۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق غیر ملکی کھلاڑیوں میں بھی پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد تشویش کی لہر پائی جاتی ہے اور یہ اندیشہ بدستور موجود ہے کہ اگر اس قسم کے مزید کچھ واقعات سامنے آئے تو خوف میں مبتلا غیر ملکی کھلاڑی اپنے وطن واپس لوٹ سکتے ہیں جس سے ایونٹ کا تمام تر لطف ختم ہو کر رہ جائے گا جب کہ شائقین کی تعداد میں بھی کمی آ سکتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں