7

ڈیل سٹین نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جوائن کرلیا

جنوبی افریقا کے پیسر ڈیل اسٹین نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جوائن کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولر ڈیل اسٹین پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ میں شامل ہوئے ہیں اور وہ پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن میں فرنچائز

اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ ہیں جبکہ وہ پلاٹینم کیٹیگری میں شامل ہیں۔پہلی مرتبہ پاکستان آنے والے ڈیل اسٹین انگلینڈ کے خلاف سیریز کی وجہ سے پی ایس ایل کے ابتدائی میچز میں شریک نہ ہو سکے تاہم اب انہوں نے اپنی ٹیم جوائن کر لی ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی انتظامیہ نے ڈیل اسٹین کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں