118

پاکستان سے افغان مہاجرین کی واپسی کا دوبارہ آغاز ہو گیا

اسلام آباد (میٹرو واچ) پاکستان سے افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کا دوبارہ آغاز ہو گیا ہے . تفصیلات کے مطابق افغانستان اضاخیل رجسٹریشن سینٹر سے پہلا خاندان افغانستان کے لیے روانہ ہو گیا .

اقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین نے افغان کمشنر ایٹ کے تعاون سے اضاخیل پایان میں رجسٹریشن سینٹر قائم کر دیا ہے.جس میں نادرا،افغان کمشنر ایٹ اور یو این ایچ سی آر کے دفاتر قائم کر دئیے گئے ہیں. افغان مہاجر سہیل خان کا چھ افراد پر مشتمل پہلا خاندان افغانستان روانہ ہو گیا.یواین ایچ سی ر کے ترجمان قیصر خان آفریدی کے مطابق افغانستان پہنچنے پر افغان مہاجرین کو فی کس 200 ڈالر دئیے جائیں گے.ڈائرایکٹر سلوشن اسٹریٹجی اینڈ دی پیٹری ایشن فضل ربی کہتے ہیں کہ افغان مہاجرین کی رضاکارانی واپسی کا عمل نومبر تک جاری رہےگا. . انھوں نے بتایا کہ پاکستان میں اس وقت14 لاکھ رجسٹرڈ افغان مہاجرین مختلف شہروں میں قیام پذیر ہیں اور 2002 ء سے اب تک رضاکارانہ طریقہ کار کے تحت پاکستان سے 44 لاکھ افغان مہاجرین وطن واپس جاچکے ہیں. انھوں نے کہا کہ رضاکارانہ واپسی کا طریقہ کار یکم مارچ سی30 نومبر تک9 مہینوں کیلئے جاری رہتا ہے جس کے بعد یکم دسمبر سے 28فروری تک افغانستان میں شدید سردی کے باعث رضاکارانہ واپسی کا عمل ہر سال تین ماہ کے لیے روکا جاتا ہے، انھوں نے کہا کہ رضاکارانہ

طور پر واپس جانے والے افغان مہاجرین کو قندہار، ننگرہار اور کابل میں فی کس دو سو ڈالر دیئے جاتے ہیں. انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کے پی او آر کارڈز کی مدت30 جون 2020 تک ہے تاہم یو این ایچ سی آر حکومت پاکستان سے افغان مہاجرین کے قیام میں توسیع کے حوالے سے رابطے میں ہے.

انھوں نے کہا کہ توقع ہے کہ افغان مہاجرین کی قیام میں مزید توسیع ہوجائے گی.واضح رہے کہ پاکستان میں31 جنوری2020 تک رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد 14 لاکھ 18ہزارسے زائد بتائی جاتی ہے جبکہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین(یو این ایچ سی آر) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق یکم مارچ 2019 سے نومبر 2019 تک پاکستان سے مجموعی طورپر6220 رجسٹرڈ افغان مہاجرین واپس چلے گئے ہیں جن میں سے 6035 افغان مہاجرین کو نقد مالی امداد فراہم کی گئی جبکہ باقی 185افراد پہلے ہی یہ امداد حاصل کرچکے ہیں. پاکستان میں افغان مہاجرین کی رضاکارانہ وطن واپسی پروگرام میں سہولت دینے کے لئے دو مقامات اضاخیل نوشہرہ (خیبرپختونخوا)اور بلیلی کوئٹہ(بلوچستان) میں مراکز قائم ہیں جہاںآج سے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رضاکارانہ وطن واپسی کا عمل تین ماہ کے تعطل کے بعد دوبارہ شروع ہورہا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں