6

معیشیت میں جلد ہی ٹرن آراؤنڈ آئیگا

اسلام آباد (میٹرو واچ)معیشیت میں جلد ہی ٹرن اراؤنڈ آئیگا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دییتے ہوئے سینئر صحافی کامران خان کا کہنا ہے کہ عمران خان معاشی ٹیم شاباشی کی مستحق ہے ابھی ابھی آنے والے اعداد وشمار کے مطابق فروری کے مہینے میں مہنگائی کی شرح میں 2 فیصد سے زیادہ زبردست کمی آئی ہے گویا مظبوط راہ ہموار ہوئی ہے .

انھوں نے مزید کہا کہ جلد شرح سود کم ہونا شروع ہو گی اور معشیت میں ٹرن اراؤنڈ جس کا شدت سے انتظار تھا آئے گا انشاللہ .واضع رہے کہ . پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق فروری کے مہینے میں عام آدمی کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ (سی پی آئی) میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی. جنوری کے مہینے میں عام آدمی کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 14.6 فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا جو فروری میں گر کر 12.4 فیصد ہو گیا. مارکیٹ میں رسد میں اضافے کی وجہ سے اشیائے صرف کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا. جنوری کے مہینے میں شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 19.5 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی جو فروری میں 15.2 فیصد ہو گئی. قیمتوں کے حساس اشاریہ میں مجموعی طور پر 1.04 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے.ماہ فروری میں پیاز کی قیمتوں میں 8.8 فیصد، ٹماٹر 60.3 فیصد، آلو 12.9 فیصد، سبزیاں 11.5فیصد اور آٹے کی قیمتوں میں 5.3 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی. غیر غذائی اشیاء میں ایل پی جی کی قیمتوں میں 13.5 فیصد اور بجلی کی قیمتوں میں 13.5 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی. وہ غیر غذائی اشیاء جن کی قیمت میں جنوری کے مہینے میں 2 ہندسی ا ضافہ ہوا تھا فروری کے مہینے میں ان کی قیمتیں معمول پر آ گئیں. شہری علاقوں میں غیر غذائی اشیاء کی قیمتیں جو جنوری میں 10.2 فیصد تھیں فروری میں گر کر 9.21 فیصد ہو گئیں. دیہی علاقوں میں غیر غذائی اشیاء کی قیمتیں فروری میں 10.5 فیصد سے گر کر 9.8 فیصد ہو گئیں. حکومت نے عام آدمی کو مہنگائی کے

اثرات سے بچانے کیلئے کئی اقدامات کئے تھے جن کے مثبت نتائج دیکھنے میں آ رہے ہیں. آنے والے مہینوں میںمہنگائی کی شرح میں مزید کمی آئے گی. شہری علاقوں میں عام آدمی کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 13.4 فیصد سے گر کر 11.2 فیصد ہو گیا. اسی طرح دیہی علاقوں میں عام آدمی کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 16.3 فیصد سے گر کر 14.2 فیصد ہو گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں